بلڈ پریشر کو کس طرح کنٹرول کیا جائے؟ جانیئے چند ایسے نسخے جو کریں بلڈ پریشر کو منٹوں میں کنٹرول

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جس میں خون کی روانی اتنی تیز ہوجاتی ہے کہ خون کی شریانوں پر زور پڑتا ہے اور یوں دل کا دورہ یا دماغ کی رگ پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر کا تعین آپ کے دل کے پمپ کی مقدار اور آپ کی شریانوں میں خون کے بہاؤ کے خلاف مزاحمت کی مقدار سے ہوتا ہے، آپ کا دل جتنا زیادہ خون پمپ کرتا ہے آپ کی شریانیں تنگ ہوتی ہیں اور پھر آپ کا بلڈ پریشر اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔
اگر ہائی بلڈ پریشر کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایک خاموش قاتل ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کے دورے، امراضِ قلب، فالج، جسمانی اعضاء کی خرابی کا خطرہ رہتا ہے اس ہی لئے اس کا علاج بےحد ضروری ہے، لیکن اس کا علاج چند گھریلو نسخوں سے بھی ممکن ہے، وہ کون سے گھریلو نسخے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• ہائی بلڈ پریشر کنڑول کرنے کے لئے گھریلو نسخے

• گوشت کا استعمال

ہائی بلڈ پریشر میں مرغی کا گوشت استعمال کرنا گائے وغیرہ کا گوشت استعمال کرنے سے کئی بہتر ہے اس کے علاوہ اگر آپ زیادہ سے زیادہ سبزیوں کا استعمال کریں تو یہ بہتر ہوگا۔

• لہسن

لہسن پاکستان اور دنیا بھر کے بہت سے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، یاد رکھیں کہ روزانہ لہسن کا ایک ٹکڑا کھانے سے آپ کو بے حد فائدے ہو سکتا ہے یہ قدرتی دوا کے طور پر کام کرتا ہے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ آپ کے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتی ہے۔

• پیاز اور شہد

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے اگر ایک کھانے کا چمچ پیاز کے رس میں دو کھانے کے چمچ شہد ملا کر پی لیا جائے تو اس نسخے سے بلڈ پریشر فوری کنٹرول میں آ جائے گا۔

• کڑی پتے

کڑی پتے کئی قسم کی بیماریوں سے نجات کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور گھریلو نسخوں میں ان کا استعمال بہت عام ہے اگر 4 سے 5 کڑی پتے ایک جگ پانی میں اُبال کر دن بھر یہ پانی استعمال کیا جائے تو اس سے بلڈ پریشر کن کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اس کا استعمال روزانہ کرنا بھی بےحد سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

• چقندر

چقندر کو دیکھ کر ہی اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خون کی کمی کو کس حد تک پورا کر سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر روزانہ دن میں 2 مرتبہ چقندر کا رس پیا جائے تو اس سے بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے اور خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔

• نمک سے احتیاط

ہائی بلڈ پریشر کی سب سے بڑی وجہ نمک کا استعمال ہے اگر آپ نمک زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری چھوڑ دیں دن بھر میں ایک چٹکی سے زیادہ نمک نہ کھائیں یعنی کھانوں میں بہت کم مقدار میں نمک شامل کریں کہ دن بھر کے کھانوں میں کل ملا کر ایک چٹکی جتنا نمک آپ کو میسر ہو۔

• احتیاطی تدابیر

یاد رکھیں کہ گھریلو ریمیڈیز ہربل ہوتی ہیں اور ان کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا لیکن اگر آپ شوگر، امراضِ قلب یا کسی دوسری بیماری میں مبتلا ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق نسخے استعمال کریں۔

Bp Control Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bp Control Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bp Control Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3953 Views   |   10 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

بلڈ پریشر کو کس طرح کنٹرول کیا جائے؟ جانیئے چند ایسے نسخے جو کریں بلڈ پریشر کو منٹوں میں کنٹرول

بلڈ پریشر کو کس طرح کنٹرول کیا جائے؟ جانیئے چند ایسے نسخے جو کریں بلڈ پریشر کو منٹوں میں کنٹرول ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلڈ پریشر کو کس طرح کنٹرول کیا جائے؟ جانیئے چند ایسے نسخے جو کریں بلڈ پریشر کو منٹوں میں کنٹرول سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔