پیشاب کا بار بار آنا،کیا بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، اس کی کیا وجوہات ہیں؟

اللہ تعالیٰ نے انسان کا جسم ایک نظام کے تحت بنایا ہے جس کا سسٹم ایک لگے بندھے طریقے سے چل رہا ہے، جب یہ سسٹم آؤٹ ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی بیماری ظاہر ہوتی ہے جس سے یہ سسٹم متاثر ہو رہا ہوتا ہے۔ اسی طرح ہمارے جسم سے فاسد مادوں اور زائد پانی کے اخراج کا ایک قدرتی نظام موجود ہے، یہ قدرتی نظام جب تک صحیح ہو آپ بغیر کسی پریشانی کے زندگی گزارتے ہیں، لیکن جب اس میں کوئی بھی ابنارملٹی آئے تو اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے، اور یہ ابنارملٹی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ کا اندرونی نظام متاثر ہو رہا ہے۔
1۔ اگر آپ دن میں چار یا پانچ بار پیشاب کی حاجت محسوس کرتے ہیں تو یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے لیکن اگرآپ کو سات آٹھ بار سے زائد، یا رات کے وقت تین سے 4 مرتبہ سے زائد حاجت محسوس ہوتو آپ کو فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔
2۔ شوگر کے مریض بھی عام طور پر پیشاب کی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔
3۔ پیشاب کا انفیکشن یا (یو ٹی آئی) کی وجہ سے بھی پیشاب بار بار آتا ہے۔
4۔ مردوں میں پروسٹیٹ بڑھ جانے کی وجہ سے بھی اکثر پیشاب بار بار آتا ہے۔
5۔ اگر آپ چائے کافی یا دوسرے مشروبات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بھی پیشاب کی حاجت بار بار محسوس ہو سکتی ہے
6۔ سونے سے پہلے اگر ٹھنڈے مشروبات زیادہ استعمال کئے جائیں یا چائے کافی کا استعمال کیا جائے تو بھی پیشاب بار بارآ سکتا ہے۔ اسی لئے سونے سے 4 گھنٹے پہلے مشروبات کا استعمال ترک کر دیں۔
7۔ حاملہ خواتین کو حمل کی وجہ سے اکثر یہ پریشانی اٹھانی پڑتی ہے کہ پیشاب بار بار آتا ہے۔
8۔ پیشاب کرتے وقت تکلیف محسوس ہو یا خون وغیرہ آئے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
9۔ خواتین میں ویجائنل انفیکشن کی وجہ سے بھی پیشاب بار بار آ سکتا ہے ،ایسے میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
10۔ مثانے میں پتھری کی وجہ سے بھی مثانے پر زور پڑتا ہے جس کی وجہ سے پیشاب کی زیادتی ہو جاتی ہے۔
11۔ آپ نے ایسٹروجن کے بارے میں بطور فیمیل سیکس ہارمون سنا ہوگا۔ لیکن ایسٹروجن آپ کے مثانے کے اطراف میں مدد کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے ایسٹروجن کی سطح کم ہے ، جیسے کہ مینو پاز کے دوران ، آپ کو زیادہ بار پیشاب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ آپ کے مثانے کو نچوڑا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ ایسٹروجن کی سطح میں کمی آپ کو رات کے اوقات میں اکثر پیشاب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
12۔ آپ کے پیلوک فلور کے پٹھوں نے آپ کے مثانے سمیت آپ کے پیشاب کے نظام میں بہت سے اعضاء سمبھالے ہوتے ہیں۔ اگر یہ عضلات کمزور ہوجائیں توبھی پیشاب بار بار آنے کی تکلیف ہو سکتی ہے۔

آپ کو بار بار پیشاب کرنے کے بارے میں ڈاکٹر سے کب مل لینا ضروری ہوجاتا ہے؟

اگر آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ ضرورت سے زیادہ پانی ، زیادہ کیفین یا حمل آپ کے بار بار پیشاب کرنے کی وجہ نہیں ہیں، یا اگر آپ کی حاجت آپ کی روز مرہ زندگی میں مداخلت کر رہی ہے تو یہ یقینی طور پر مناسب وقت ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کا وقت طے کریں۔ چونکہ متعدد چیزیں بار بار پیشاب کرنے کی حاجت کا باعث ہوتی ہیں ، لہذا یہ ضروری ہے کہ اپنے خدشات کے بارے میں ڈاکٹر سے بات کریں اور اپنے مرض کی تشخیص ابتداء میں ہی کر لیں۔

Bar Bar Peshab Ka Ana Kis Bemari Ki Alamat Ho Skti Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bar Bar Peshab Ka Ana Kis Bemari Ki Alamat Ho Skti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bar Bar Peshab Ka Ana Kis Bemari Ki Alamat Ho Skti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3501 Views   |   31 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیشاب کا بار بار آنا،کیا بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، اس کی کیا وجوہات ہیں؟

پیشاب کا بار بار آنا،کیا بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، اس کی کیا وجوہات ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب کا بار بار آنا،کیا بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، اس کی کیا وجوہات ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔