لال مرچ کو پانی میں بھگوئیں اور ۔۔ سپائسی کھانا پکانے کے ایسے راز جو صرف کوریا میں استعمال ہوتے ہیں

میک اپ پر بات ہوگی پھر کبھی، لیکن آج بات کریں گے کوریا کے مصالحے دار اور تیز مرچوں کے کھانے کے بارے میں جو دنیا بھر میں کوریا کو ذائقوں کا مہاراجہ بناتے ہیں۔

اب کرسپی اور 5 گناہ تیز لال مرچ والے کورین نوڈلز تو آپ نے بھی کھائے ہوں گے اور ظاہر ہے کہ وہ غیرملکی نوڈلز ہیں اسی وجہ سے مہنگے بھی ہیں۔ لیکن ویسے ہی نوڈلز اور دیگر کورین کھانے آپ اپنے گھر میں بآسانی پکا سکتے ہیں وہ بھی کورین شیف کی بتائی ہوئی ان ٹپس سے ۔۔

مندرجہ ذیل ٹپس اپنا کر آپ بھی گھر میں سادے سے کھانے کو ذائقہ دار اور سپائسی بنا سکتے ہیں:

کورین ٹپس:

1:

ثابت لال مرچوں کو آدھا کپ نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔

جب بھی کھانا بنانے لگیں ان لال مرچوں کو پانی سمیت سالن میں ڈال لیں،

آپ کا کھانا سپائسی بھی بنے گا اور ذائقے میں تو کوئی کومپرومائز ہو ہی نہیں سکتا ۔۔

2:

کالی مرچ، ہلدی، ثابت دھیا نیز ہر گرم مصالحے کو توے پر ہلکا سا روسٹ کرکے پیس کر کھانے میں شامل کریں، اس طرح ذائقے میں تازگی بھی محسوس ہوگی اور ان گرم مصالحوں کی خوشبو سے آپکا کھانا مہک جائیگا۔

3:

آئل گرم کرتے وقت اس میں بادیان کا پھول ڈال دیں تو مرغی ہو یا بکرا، کسی بھی قسم کے گوشت کی مہک نہیں آئیگی۔

4:

نمک کو ہمیشہ کھانا بناتے وقت سب سے آخر میں ڈالا جائے تاکہ وہ بہت زیادہ دیر تک نہ پکے، یوں نمکیات کھانے میں زیادہ سے زیادہ شامل ہوتی ہیں جو مُضرِ صحت ہے۔

5:

چاول بنائیں یا نوڈلز ابالتے وقت اس میں لیموں کا رس استعمال کرنے کے بجائے ثابت لیموں کا استعمال کریں اس سے ذائقہ بھی دوبالا ہوگا، ساتھ ہی ساتھ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دے گا۔

Korean Spicy Food Banane Ka Secret

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Korean Spicy Food Banane Ka Secret and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Korean Spicy Food Banane Ka Secret to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   724 Views   |   25 Aug 2024
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

لال مرچ کو پانی میں بھگوئیں اور ۔۔ سپائسی کھانا پکانے کے ایسے راز جو صرف کوریا میں استعمال ہوتے ہیں

لال مرچ کو پانی میں بھگوئیں اور ۔۔ سپائسی کھانا پکانے کے ایسے راز جو صرف کوریا میں استعمال ہوتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لال مرچ کو پانی میں بھگوئیں اور ۔۔ سپائسی کھانا پکانے کے ایسے راز جو صرف کوریا میں استعمال ہوتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔