میری امی تو کھانا ہی نہیں پکاتیں۔۔ بالاج کے پول کھولنے پر ندا یاسر نے کیا جواب دیا؟

Balaj Exposes Mom Nida Yasir On Live Show

"ہاں میری امی صرف دماغ پکاتی ہیں کھانا نہیں بناتیں“

یہ الفاظ ہیں پاکستان کی سب سے کامیاب مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے، جنہیں ان کے چھوٹے بیٹے بلاج نے لائیو شو میں خوب بے نقاب کر دیا۔

ندا یاسر، جو پچھلے 15 سال سے مارننگ شوز کی دنیا پر راج کر رہی ہیں، ہمیشہ اپنی فیملی کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں اور اپنے بچوں کو بھی کیمرے سے نہیں چھپاتیں۔ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا بلاج بھی کئی بار ان کے شوز میں آ چکا ہے، اور حال ہی میں رمضان اسپیشل شو میں اس کی معصومانہ شرارتوں نے سب کو خوب محظوظ کیا۔

شو میں ندا یاسر نے اے آر وائی رمضان ٹرانسمیشن کے ننھے اسٹارز کو مدعو کیا، جن میں شاہ برادران، شیراز، مسکان اور ان کا اپنا بیٹا بلاج شامل تھے۔ پروگرام میں دلچسپ اور مزاحیہ سیگمنٹس پیش کیے گئے، مگر سب سے زیادہ ہنسی اس وقت آئی جب بلاج نے اپنی ماں کی قلعی کھول دی!

ندا تمام بچوں سے پوچھ رہی تھیں کہ ان کی ماؤں کا وہ کون سا کھانا ہے جو انہیں بالکل پسند نہیں؟ جب بلاج کی باری آئی تو اس نے معصومیت سے ایسا جواب دے دیا کہ سب حیران رہ گئے۔ بلاج نے ہنستے ہوئے کہا: "امی تو گھر پر کھانا ہی نہیں بناتیں!"

یہ سن کر شو میں قہقہوں کا طوفان آگیا، ندا یاسر خود بھی ہنسی سے بے حال ہو گئیں، جبکہ حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین نے بلاج کی معصومانہ سچائی کو خوب انجوائے کیا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور لوگ بلاج کی شرارت کو "کیوٹ اور مزاحیہ" قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ہنستے ہوئے تبصرے کیے کہ "بلاج نے ندا یاسر کی پول کھول دی!" جبکہ کچھ نے مذاقاً کہا کہ "اب ندا کو اپنے ہاتھ سے کچھ پکانا ہی پڑے گا!"

Balaj Exposes Mom Nida Yasir On Live Show

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Balaj Exposes Mom Nida Yasir On Live Show and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balaj Exposes Mom Nida Yasir On Live Show to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2791 Views   |   24 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 March 2025)

میری امی تو کھانا ہی نہیں پکاتیں۔۔ بالاج کے پول کھولنے پر ندا یاسر نے کیا جواب دیا؟

میری امی تو کھانا ہی نہیں پکاتیں۔۔ بالاج کے پول کھولنے پر ندا یاسر نے کیا جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری امی تو کھانا ہی نہیں پکاتیں۔۔ بالاج کے پول کھولنے پر ندا یاسر نے کیا جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔