کہیں آپ کو بھی تو دل کا دورہ پڑنے نہیں والا ہے؟ جانیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اس کا پوشیدہ راز

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کو دل کا دورہ پڑنے، اسٹروک ہونے یا کم عمر میں انتقال کر جانے کے بارے میں معلومات انسان کی ہتھیلی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ یہ تحقیق لینسٹ میں شائع کی گئی ہے۔ اس تحقیق کے لئے 14 ممالک میں 140 ہزار افراد پر ٹیسٹ کئے گئے۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے، اسٹروک ہونے یا کم عمری میں انتقال کر جانے کے امکانات جاننے کے لئے بلڈ پریشر سے بہتر ہاتھ کی گرفت ہے۔ بین الاقوامی ریسرچ ٹیم کے مطابق صحت سے متعلق جاننے کے لئے ہاتھ کی گرفت ایک سادہ اور سستا طریقہ ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی گرفت اور دل کے عارضے کا تعلق واضح نہیں ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہاتھ کی گرفت بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ لیکن جن کی گرفت زیادہ تیزی سے کمزور پڑتی ہے ان کی صحت کو خطرہ ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق 20 سال کی خواتین کے ہاتھ کی گرفت سے 75 پاؤنڈز کا وزن پڑتا ہے جبکہ یہ وزن 70 سال میں 53 پاؤنڈز رہ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں 20 سالہ مرد 119 پاؤنڈز کا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ 70 سال میں یہ 85 پاؤنڈز رہ جاتا ہے۔

14 ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ گرفت کے زور میں 11 پاؤنڈز کی کمی ہونے پر جلد انتقال ہونے کے امکانات 16 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح جان لیوا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 17 فیصد اور اسٹروک ہونے کے امکانات 9 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

Dil Ka Dora Parne Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dil Ka Dora Parne Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Ka Dora Parne Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Alishba  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5876 Views   |   06 Nov 2020
About the Author:

Alishba is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Alishba is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کہیں آپ کو بھی تو دل کا دورہ پڑنے نہیں والا ہے؟ جانیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اس کا پوشیدہ راز

کہیں آپ کو بھی تو دل کا دورہ پڑنے نہیں والا ہے؟ جانیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اس کا پوشیدہ راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہیں آپ کو بھی تو دل کا دورہ پڑنے نہیں والا ہے؟ جانیں ہاتھ کی ہتھیلی میں اس کا پوشیدہ راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔