گرمی کا موسم آ پہنچا، گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بازار کے مشروبات یا کولڈ ڈرنکس ذائقے میں تو اچھی ہوتے ہیں لیکن ان میں کیا اور کیسا شامل کیا گیا ہے یہ ہم نہیں جانتے ،جو وقتی طور پر تو ہمیں تھنڈک اور سکون پہنچادیتا ہے لیکن اس کے بعد جو چیز ہم نے پی اس میں کیا کیا الابلا شامل تھا یہ جان جائیں تو بازار کے مشروبات سے گریز کریں ،ان کے ہاں استعمال ہونے والی برف کا ہی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ برف کس پانی سے جمائی گئی ہے یا دھوئی بھی گئی کہ نہیں،اس کے ساتھ کتنے جراثیم ہم نے اپنے جسم میں داخل کر لیے یہ ہم نہیں جانتے۔ اس لئے ضروری ہے کہ بازار کے مشروبات سے گریز کریں کیونکہ اس سے پیٹ خراب بھی ہو سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسے مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جو ذائقے میں بھی بہترین ہیں، بجٹ میں بھی مناسب ہیں اور ان کی تاثیر بھی ٹھنڈی ہے۔
سکنجبین
سکنجبین گرمیوں کا بہت مقبول مشروب ہے ،اس کو بنانا بہت آسان بھی ہے اور یہ ذائقے میں بھی بہت مزیدار ہوتا ہے۔ اس کو صرف لیموں کے ساتھ بھی بنایا جا سکتا ہے اورسادہ لال شربت میں لیموں اور ہلکا سا کالا نمک ڈال کر بھی اس کا لطف دوبالا کیا جا سکتا ہے۔ یہ وٹامن سی کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ستو کا شربت
ستو کے شربت سے وہ تمام فوائد حاصل ہوتے ہیں جو کہ "جو" کے پانی میں پائے جاتے ہیں۔ اگر ستو دستیاب نہ ہوں تو جو کے آٹے کو ہلکی آنچ پر بھون کر ستو تیار کیے جا سکتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں یہ مشروب راحت جان ہے۔ مغربی ممالک میں ہرے جو سکھا کر پاﺅڈر تیار کیا جاتا ہے جسے گرین بارلے واٹر کا نام دیا گیا ہے۔۔ مغربی مما لک میں کہا جاتا ہے کہ" جو" دنیا کی واحد غذا ہے جس میں غذائیت سب سے زیادہ ہے۔
کدو کا شربت
کدو کا شربت کدو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب غذا تھی۔ کدو ایک ہلکی غذا ہے جو خود جلد ہضم ہوتا اور دوسری غذاﺅں کو ہضم کرنے میں مدد گار ہے۔ گرمی کے موسم میں کدو کا شربت بنا کر پینا انتہائی مفید وموثر ہے یہ مشروب پیاس بجھاتا ہے، پیشاب آور ہے، گرمی کی حدت کو کم کرکے طبیعت کو مطمئن کرتا ہے، جگر کی گرمی اور صفرا کو دور کرتا ہے، یرقان کے مریضوں کیلئے تحفہ خاص ہے، بخار کی حدت کو کم کرتا ہے، بیماری کے بعد کی کمزوری کو رفع کرتا ہے، بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ خاص طور پردل کی بیماریوں اور پیٹ کی بیماریوں میں اس کا استعمال اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ بنانے کا طریقہ آدھا کلو کدو چھیل کر دھو لیں، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ایک گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر تقریباً 20منٹ پکائیں، ٹھنڈا ہونے پر تین گلاس پانی مزید ڈال کر پتلاکر لیں۔ میٹھے کیلئے شکر کی بجائے شہد استعمال کیا جائے توزیادہ غذائیت فراہم کرتا ہے۔
کیری کا شربت
کیری کا شربت گرمی اور لو سے بچانے کے لئے بہترین ہے۔ کیری گرمی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اس کا شربت جو کہ گھر میں بنانا بہت آسان ہے ، کیری میں پکے ہوئے آموں کے مقابلے میں بہت زیادہ وٹامن بی 1 اور بی 2 شامل ہوتا ہے۔کیری میں موجود وٹامن سی خون کی نالیوں کو زیادہ لچکدار بناتا ہے۔ یہ خون کے خلیوں کی تشکیل میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ غذا میں موجود آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور خون کے بہاؤ کو روکتا ہے۔
ناریل پانی
ناریل پانی گرمیوں میں بہت فرحت بخش ثابت ہوتا ہے۔ امریکی محکہ زراعت کے مطابق جو لوگ ہائی بلڈ پریشر یا دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کو ناریل کے پانی کے استعمال سے بچنا چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں سوڈیم کی سطح متاثر ہوتی ہے۔ ناریل کا پانی جسم میں نمی کے لیے ایک بہترین ذریعے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ معدے کے لیے ہلکا ہوتا ہےاور اس میں بہت سے اہم غذائی اجزا اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garmi Ki Shiddat Kam Karne Waly Mashroobat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmi Ki Shiddat Kam Karne Waly Mashroobat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.