خواتین کو ہرنیا کیوں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات جو ہر خواتین کو لازمی معلوم ہونی چاہیئے

خواتین کی صحت ہر صحت مند گھرانے کے لئے بہت زیادہ ضروری ہے، کیونکہ یہی گھر کو بہتر طور پر سنبھال سکتی ہیں۔ مگر ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں ایک بڑا مسئلہ ہرنیا بھی ہے، جو کہ آج کل ہر دوسری خاتون کا مسئلہ بن گیا ہے۔ کوئی ہرنیا کا ایک مرتبہ آپریشن کر واچکی ہیں تو کچھ خواتین کئی بار اس کا ٹریٹمنٹ لے چکی ہیں، مگر یہ وقتاً فوقتاً بڑھ جاتا ہے، جبکہ اس ختم کرنے کے لئے جالی بھی لگوا چکی ہیں۔
اسی لئے آج ہم آپ کو کے فوڈز سے ڈاکٹروں کی بتائی گئی ایسی معلومات بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر آپ کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ ہرنیا کیوں ہوتا ہے اور اس کی احتیاط کیا ہیں؟

ہرنیا کی وجوہات:

آپ نے اکثر سُنا ہوگا کہ خواتین کو گھر والے منع کرتے ہیں کہ زیادہ وزن نہ اٹھائیں، ہلکا پھلکا ضرور اٹھائیں لیک بھاری وزن کو کبھی نہ اٹھائیں، اس کی کوئی وجہ ہی ہوتی ہے، اور ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں کہ: '' خواتین کو زیادہ وزن اٹھانے کی وجہ سے ہرنیا کی بیماری ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ جب آپ کے پیٹ کے نچلے حصے شکم کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں تو ان میں ٹشوز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہرنیا کا مرض بڑھتا ہے، جب تک پٹھے مضبوط نہیں ہوتے یہ بیماری بڑھتی رہتی ہے۔ '' اور اس میں متاثرہ جگہ پر درد محسوس ہوتا ہے، جسمانی کمزوری یا معدے میں بھاری پن، جلن یا خارش، سینے میں درد، کھانا نگلنے میں مشکل اور سینے میں جلن وغیرہ زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

احتیاط:

کوشش کریں کہ زیادہ وزن نہ اٹھائیں، ہلکی غذاؤں کا استعمال کریں، بازار کے کھانوں کو بلکل چھوڑ دیں۔ اس کے علاوہ کیسٹر آئل میں ایلویرا مکس کرکے ایک چمچ گرم پانی سے پھانک لیں۔ یہ ٹپ آپ کو کسی حد تک فائدہ دے گی، مگر ڈاکٹر کی بتائی گئی دوائیاں اور کھانوں کا استعمال متواتر کریں۔

Aurton Ko Harniya Kyu Hota Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aurton Ko Harniya Kyu Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aurton Ko Harniya Kyu Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamza  |   In News  |   0 Comments   |   6091 Views   |   09 Feb 2022
About the Author:

Hamza is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamza is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

خواتین کو ہرنیا کیوں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات جو ہر خواتین کو لازمی معلوم ہونی چاہیئے

خواتین کو ہرنیا کیوں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات جو ہر خواتین کو لازمی معلوم ہونی چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کو ہرنیا کیوں ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کی بتائی گئی اہم معلومات جو ہر خواتین کو لازمی معلوم ہونی چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔