اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو یہ چیزیں کھانے سے پہلے زرا ٹہریں۔۔۔ جان لیں کہ کہیں یہ آپ کی صحت کے لئے خطرناک تو نہیں

ہم میں سے کئی لوگ بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں، چند ایک اس بیماری کو حساس جان کر احتیاط کرتے ہیں اور باقی اس بیماری کو معمولی سمجھ کر بلکل بھی احتیاط نہیں کرتے، اور ہر چیز کھاتے پیتے ہیں۔
لیکن یہ بے حد خطرناک ہے اس لئے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں تو چلیں پھر ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر میں یہ چیزیں نہ کھائیں:

نمک

یہ تو بہت عام سے بات ہے جو سب ہی جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر میں نمک کا استعمال سختی سے منع ہوتا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی اکثر لوگ کھانے پینے میں نمک کا خیال نہیں کرتے اور پھر بڑا نقصان اُٹھاتے ہیں۔

بیک آئٹم

بیک ہوئی غذاؤں کا استعمال صحت کے لئے ٹھیک نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ ان میں بھاری مقدار میں چینی موجود ہوتی ہے جبکہ ڈبل روٹی کیک ہر دیگر بیکری آئٹم میں چینی کے ساتھ نمک بھی شامل ہوتا ہے جو بلڈ پریشر میں انتہائی خطرناک ہے۔

کاربونیٹڈ ڈرنکس

ہائی بلڈ پریشر میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ ان میں وافر مقدار میں نمکین اجزاء شامل ہوتے ہیں جو دل کے امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں

کافی

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کافی کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے، جہاں کافی صبح سویرے جگانے کے لئے ایک بہترین مشروب ہے وہیں اس میں کیفین کی بھی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو مزید بڑھاتی ہے۔

اچار

اچار کا نام سن کر ہی کھٹے پن کا احساس ہوتا ہے اچار میں امچور اور کھٹائی کے ساتھ ساتھ نمک بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لئے کسی بھی قسم کا اچار استعمال کرنا بھی صحت کے لئے ٹھیک نہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

ٹماٹو ساس

ٹماٹو ساس نمکین بم جیسا ہے، اس طرح کے ساس میں نمک کو انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لئے وافر مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے، ٹماٹو ساس میں موجود نمک جسم کے الیکٹرولائٹ بیلنس کو بگاڑ دیتا ہے، جس کی وجہ سے گردے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے۔

Blood Pressure Me Nuksandy Ghizayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Pressure Me Nuksandy Ghizayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Pressure Me Nuksandy Ghizayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13128 Views   |   07 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو یہ چیزیں کھانے سے پہلے زرا ٹہریں۔۔۔ جان لیں کہ کہیں یہ آپ کی صحت کے لئے خطرناک تو نہیں

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو یہ چیزیں کھانے سے پہلے زرا ٹہریں۔۔۔ جان لیں کہ کہیں یہ آپ کی صحت کے لئے خطرناک تو نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو یہ چیزیں کھانے سے پہلے زرا ٹہریں۔۔۔ جان لیں کہ کہیں یہ آپ کی صحت کے لئے خطرناک تو نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔