چہرے کے بند مسام سے پریشان ہیں؟ تو بس یہ پانچ ٹپس آزمائیں اور بند مسام سے چھٹکارہ پائیں تاکہ آپ بھی لگیں دلکش اور حسین

آپ نے ایسے کئی اشتہارات دیکھے ہوں گے جس میں بند مساموں کو کھولنے اور صاف کرنے کے حوالے سے بات کی جاتی ہے، یہ بات بلکل درست ہے کہ بند مسام آپ کی رنگت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

بند مسام ہمارے چہرے کے مردہ خلیات کے جمع ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں اور یہ گہرے پڑ جاتے ہیں، اس لئے اگر ان کو صاف نہ کیا جائے تو یہ آہستہ آہستہ ہماری رنگت کو کالا کر دیتے ہیں۔

اس لئے اگر آپ چاند سا نکھرا چہرہ چاہتی ہیں تو سب سے پہلے بند مسام کو ختم کریں اور ان سے نجات پانے کی کوشش کریں، آج ہم آپ کو چند ایسی ٹپس بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ بند مسام کو صاف کر سکتے ہیں اور جلد کو چمکدار بنا سکتے ہیں۔

بند مسام سے نجات کے 5 طریقے

چارکول ماسک

چارکول ماسک متحرک کاربن یعنی لکڑی کے کوئلے سے بنایا جاتا ہے جو ہمارے جلد کے اندر موجود بند مسام کو کھول کر ان میں سے گندگی کو باہر کھینچ نکالتا ہے، اس لئے چارکول ماسک کا استعمال کرنا بند مسام کو کھولنے اور صاف کرنے کے لئے بے حد مفید ہے۔

مسام کھولنے کی پٹی

مسام کو کھولنے اور انہیں صاف کرنے کے لئے کئی ایسی چیزیں ملتی ہیں جن کا آپ استعمال کر سکتے ہیں ان میں مسام کھولنے کی پٹی شامل ہے، ان پر ایک چپکنے والا محلول یا ویکس لگا ہوتا ہے جو آپ کی جلد میں چپک کر اندر سے گندگی کو باہر کھینچ نکالتا ہے۔

اسٹیم

بند مسام کو کھولنے کے لئے اسٹیم ایک آزمودہ طریقہ ہے، چہرے کو گرمائش دینے سے ہماری جلد میں موجود مسام کا بند منہ کھل جاتا ہے، اور پھر اس کے بعد ہم ان کو آسانی سے صاف کر سکتے ہیں اس لئے چہرے کی اسٹیم لینا چاہیئے اور پھر کسی اچھے کلنزر سے مساج کر کے گندگی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ایکسفولیشن

ہم اکثر بیوٹی ایکسپرٹس کو ایکسفولیشن کے فوائد بتاتے ہوئے سنتے ہیں، اس کے لئے ہمیں کسی اچھے فروٹ اسکرب سے چہرے کا مساج کرنا ہوگا تاکہ اس کے اندر موجود باریک زرات کے پریشر سے جلد میں موجود بند مسام کھل جائیں اور ان کے اندر موجود مٹی اور گندگی باہر آ جائے۔

ٹولز سے فیشل

اس مسئلے کا ایک آسان حل یہ بھی ہے کہ آپ ٹولز کے زریعے کیا جانے والا فیشل کروائیں جس سے آپ کے جلد کے اندر گہرائی سے بند منہ کے مسام کھل سکیں اور اسکن کو آکسیجن مل سکے، آج کل پارلز میں بہت جدید مشینیں آ گئی ہیں جن سے فیشل کیا جاتا ہے اور اسکن کو ہائیڈریٹ کیا جاتا ہے۔

Chehry K Band Masaam Se Chutkara Payen

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry K Band Masaam Se Chutkara Payen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry K Band Masaam Se Chutkara Payen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3922 Views   |   21 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

چہرے کے بند مسام سے پریشان ہیں؟ تو بس یہ پانچ ٹپس آزمائیں اور بند مسام سے چھٹکارہ پائیں تاکہ آپ بھی لگیں دلکش اور حسین

چہرے کے بند مسام سے پریشان ہیں؟ تو بس یہ پانچ ٹپس آزمائیں اور بند مسام سے چھٹکارہ پائیں تاکہ آپ بھی لگیں دلکش اور حسین ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کے بند مسام سے پریشان ہیں؟ تو بس یہ پانچ ٹپس آزمائیں اور بند مسام سے چھٹکارہ پائیں تاکہ آپ بھی لگیں دلکش اور حسین سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔