میں 105 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں ۔۔ ایک ساتھ 21 بچوں کی ماں بننے والی خاتون خواب کیسے پورا کرنے والی ہے؟

دنیا میں ہر انسان ایک الگ ہی سوچ رکھتا ہے لیکن اگر اس کا جیون ساتھی بھی اس کی سوچ سے مماثلت رکھے تو منزل تک پہنچنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ روسی خاتون کے ساتھ ہوا ہے جن کا منفرد خواب حقیقت بننے والا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا اوزترک کا خواب تھا کہ ان کے 105 بچے ہوں، وہ ان 105 بچوں کو ایک ساتھ سنبھالیں، انہیں کھانا کھلائیں، صحت کا خیال رکھیں، ان کے ساتھ وقت بتائیں۔
ایسا ہی کچھ ان کے شوہر بھی سوچتے ہیں، ان کا خواب ہے کہ ان کی ایک بہت بڑی فیملی ہو، جس میں سب خوش و خرم طریقے سے ایک ساتھ زندگی گزاریں۔
اس خواب کو پورا کرنے میں دونوں میاں بیوی پُر جوش ہیں۔ اب تک جوڑے کے ہاں 21 بچے آ چکے ہیں، کرسٹینا نے محض 17 سال کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دیا تھا اور پھر دو سال بعد کرسٹینا 21 بچوں کی ماں بن گئی تھی، یہ تمام بچے ان کے اپنے ہی ہیں۔

رُک جایئے جناب پریشان نہ ہوں کیونکہ بائیلوجیکل طریقے سے سروگریسی کے عمل سے گزر کر یہ بچے اس دنیا میں آئے ہیں۔ ان بچوں کی پرورش اور صحت پر بھی لاکھوں روپے خرچہ آ رہا ہے۔
ایسے میں ان کا باپ بھی کوئی امیر زادہ ہی ہوگا، کیوں آپ بھی یہی سوچ رہے ہیں نا؟ جی ہاں ایسا ہی ہے، کرسٹینا کے شوہر 57 سالہ گالپ جیورجیا سے تعلق رکھنے والے رئیس شخص ہیں۔ یہ فیملی اب جیورجیا کے شہر باتومی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے۔

دچلسپ بات یہ بھی ہے کہ ان بچوں کی دیکھ بھال کے لیے 16 خواتین کو بھی رکھا گیا ہے، جو کہ ان کی واش روم سے لے کر ہر اس چیز کا خیال رکھتی ہیں، جس سے ان کی صحت ٹھیک رہے۔
24 سالہ کرسٹینا نے سروگریسی کے عمل کے لیے کُل 138000 پاؤنڈز ادا کیے جو کہ پاکستانی 35 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کرسٹینا اور ان کے شوہر گالپ 2020 سے اب تک سالانہ 67700 پاؤنڈز ادا کر رہے ہیں جو کہ پاکستانی 17 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ یہ رقم دراصل ان خواتین کے لیے ہے جو کہ ان بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی ہیں۔
کرسٹینا کا خواب ہے کہ ان کے 105 بچے ہوں، عین ممکن ہے کہ ان کا یہ خواب اگلے چند سالوں میں پورا ہو جائے، لیکن دنیا اس دلچسپ خاندان کی طرف توجہ ضرور دے گی۔

21 Bachon Ki Man Banny Wali Khatoon

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 21 Bachon Ki Man Banny Wali Khatoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 21 Bachon Ki Man Banny Wali Khatoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   6604 Views   |   27 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

میں 105 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں ۔۔ ایک ساتھ 21 بچوں کی ماں بننے والی خاتون خواب کیسے پورا کرنے والی ہے؟

میں 105 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں ۔۔ ایک ساتھ 21 بچوں کی ماں بننے والی خاتون خواب کیسے پورا کرنے والی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں 105 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں ۔۔ ایک ساتھ 21 بچوں کی ماں بننے والی خاتون خواب کیسے پورا کرنے والی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔