اب دودھ پتی نہیں بلیک ٹی کا کریں روزانہ استعمال۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد اور بنانے کا آسان طریقہ جو کرے آپ کی صحت کے مسائل کا آسان علاج

بلیک ٹی اپنے تیز ذائقے اور اور خوشبو کی وجہ سے دماغ کو جگا دینے والی چائے کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ مغربی ممالک میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے کیونکہ وہ اس کے نتائج اور فوائد سے بخوبی واقف ہیں، لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے اس کے حیرت انگیز فوائد جس کے بعد آپ بھی دودھ پتی نہیں بلکہ بلیک ٹی کو ترجیح دیں گے۔
کئی سالوں قبل جب چائے کو دریافت نہیں کیا گیا تھا تو اس وقت اس کے پتوں کو بطورِ دوا استعمال کیا جاتا تھا اور انہیں پکا کر دوائی بنائی جاتی تھی جس کے بعد یہ آہستہ آہستہ مقبول ہوتی گئی اور روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال شروع کر دیا گیا۔

بلیک ٹی کے فوائد اور اسے استعمال کرنے کے حیرت انگیز نتائج

عام طور پر چائے کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اگر اسے صرف پانی میں پکا کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہ آپ کو کی قوت کو بڑھاتی ہے قوتِ مدافعت میں اضافی کرتی ہے اور اس کے استعمال سے آپ کا میٹابولزم بڑھتا ہے۔
اسے استعمال کرنے والے یہ جانتے ہیں کہ اگر وہ چائے کا صرف پانی میں پکا کر پیئیں گے تو یہ ان کو چوکنّا بنائے گی اور وہ حاضر دماغی کے ساتھ کام کر سکیں گے، بلیک ٹی میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں یہ جسم کی بند یا پھر کمزور شریانوں میں خون کی روانی بحال کرتی ہے۔

• وزن میں کمی

اگر بات کی جائے بلیک ٹی کی تو فوری ایک بات ذہن میں آتی ہے اور وہ ہے وزن میں کمی، جی ہاں! بلیک ٹی کا استعمال آپ کا وزن گھٹانے کے لئے بھی مفید ہے یہ آپ کی آنتوں کی صفائی کرتی ہے اور جسم کی اضافی چربی کو گھلاتی ہے ساتھ ہی اس میں موجود مولیکیول آپ کو کے جسم اور دماغ کو متحرک کرتے ہیں۔

• کیفین

ایک کپ بلیک ٹی میں کم سے کم 47 ملی گرام کیفین ہوتی ہے کیفین کو آپ کی طاقت اور میٹابولز ریٹ بڑھاتی ہے اگر آپ وزرش سے پہلے بلیک ٹی کا استعمال کریں تو اس سے آپ کا جسم پھرتیلا رہے گا اور زیادہ چربی گھلے گی کیفین آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو بڑھا دیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کا میٹابولز جہاں تیز ہوتا ہے وہیں فیٹ جلدی کم ہوتا ہے۔

• ذیابیطس کا خطرہ کم کرے

بلیک ٹی جسے عام لفظوں میں قہوہ کہا جاتا ہے اس کے استعمال سے ذیابطیس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور یہ آپ کے خون سے اضافی شوگر کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتا ہے۔

• امراضِ قلب سے بچائے

تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو دن بھر کم سے کم دو کپ قہوہ پیتے ہیں ان میں 21 فیصد دل کے دورے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ ان کی خون کی شریانے قہوہ استعمال کرنے کی وجہ سے زیادہ فعال ہوتی ہیں جبکہ باقی لوگوں کو شریانوں کی تنگی کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے جسم میں خون کی روانی اتنی بہتر نہیں ہوتی۔

• نظامِ ہاضمہ درست کرے

قہوہ آنتوں کی صفائی کرتا ہے معدے کے نظام کو فعال کرتا ہے اور ہمارا نظامِ ہاضمہ درست کرتا ہے یہ جلن اور تیزابیت دور کرتا ہے اور معدے کے السر سے بھی بچاتا ہے اس کے استعمال سے اُلٹی اور متلی کی کیفیت میں آرام آتا ہے اور یہ قبض وغیرہ کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

Black Tea Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Black Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Black Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8129 Views   |   13 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اب دودھ پتی نہیں بلیک ٹی کا کریں روزانہ استعمال۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد اور بنانے کا آسان طریقہ جو کرے آپ کی صحت کے مسائل کا آسان علاج

اب دودھ پتی نہیں بلیک ٹی کا کریں روزانہ استعمال۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد اور بنانے کا آسان طریقہ جو کرے آپ کی صحت کے مسائل کا آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب دودھ پتی نہیں بلیک ٹی کا کریں روزانہ استعمال۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد اور بنانے کا آسان طریقہ جو کرے آپ کی صحت کے مسائل کا آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔