ان کی اہلیہ ائیر ہوسٹس ہیں اور ۔۔ مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ اور ان کی کامیابی سے متعلق دلچسپ معلومات

مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، کچھ مشہور شخصیات ایسی ہیں جو کہ اپنے انداز کی وجہ سے سب میں مقبول ہو جاتی ہیں۔

پاکستان کے چند ایسے اینکرز سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز اور حاضر دماغی کی بدولت مشہور ہوتے ہیں، شاہ زیب خانزادہ بھی انہی اینکرز میں سے ایک ہیں۔شاہ زیب خانزادہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ویسے تو ایکسپریس نیوز سے کیا تھا جہاں وہ ٹالک شو کیا کرتے تھے مگر ان کی شہرت اس وقت بلندیوں کو چھو گئی جب انہوں نے کراچی کی سیاست اور حالات میں استعمال ہو نے والے نا معلوم لفظ کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

اور پھر جیو نیوز سے "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" کے نام سے پروگرام نے مزید توجہ حاصل کی، شاہ زیب خانزادہ نے سی بی ایم یونی ورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے جبکہ میڈیا میں وہ بڑے ہی مؤثر انداز سے اپنا سکہ جما رہے ہیں۔

35 سالہ اینکر نے کئی اہم مسائل پر بڑے ہی مؤثر انداز سے پروگرام کیے، جن کی وجہ سے خود شاہ زیب خانزادہ کے لیے بھی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، نور مقدم کیس ہو یا پھر شاہ زیب قتل کیس، اینکر نے مجرمان کی گرفتاری تک معاملے کو چھوڑا نہیں۔

دوسری جانب شاہ زیب خانزادہ کو ایک مخالف ٹی وی چینل نے مزاق کا نشانہ بھی بنایا تھا، جس میں اینکر کے قد سے متعلق بے ہودہ مزاق کیا گیا، مگر شاہ زیب نے ان تمام چیزوں پر بالکل بھی اہمیت نہیں دی۔

شاہ زیب خانزادہ کا شمار ان اینکرز میں ہوتا ہے جو اپنے آپ کو فٹ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں، ان کی ایک تصویر کافی وائرل تھی جس میں وہ سوئمنگ پول کے پاس موجود ہیں اور ان کی باڈی سے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ باڈی بلڈنگ بھی کرتے ہیں۔

شاہ زیب خانزادہ کی اہلیہ بھی کوئی عام خاتون نہیں ہیں، بلکہ اداکارہ رشنا خان ہیں۔ اداکارہ رشنا خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے۔ لیکن شاہ زیب خانزادہ سے شادی کے بعد وہ اب صرف انڈسٹری ہی نہیں بلکہ اپنے شوہر اور گھر کو بھی خوب اچھے طریقے سے سنبھال رہی ہیں۔

شاہ زیب خانزادہ کا گھر بھی کافی عالیشان ہے، جس میں ایک بڑا سا لان بھی موجود ہے، جبکہ اس لان میں ہریالی بھی ہے اور واک کرنے کی جگہ بھی۔ اس تصویر میں بھی جوڑے کے کپڑے ہریالی میں مزید نکھر رہے ہیں۔

شاہ زیب خانزادہ اور ان کی اہلیہ رشنا خان کو گھومنے کا بے حد شوق ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کئی ممالک میں گھوم کر آ چکے ہیں اور مزید دنیا کو ایکسپلور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہ زیب کی اہلیہ اور اداکارہ رشنا خان شادی سے پہلے 3 سال تک فلائنگ اٹینڈینٹ تھیں اور فلم کی طالبہ تھیں، چونکہ شاہ زیب اور رشنا کی فیملی میں دوستانہ تعلقات تھے یہی وجہ تھی رشنا خان نے معاشرتی حالات پر ڈاکیومنٹری کے لیے شاہ زیب کی مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ رشنا خان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے شاہ زیب نے پروپوز کیا، شاہ زیب میرے لیے احساسات رکھتے تھے، جس پر میں نے سوچا، لیکن چونکہ رشنا خان کی والدہ کو شاہ زیب بے حد پسند تھے یہی وجہ تھی کہ بیٹی کو ماں نے راضی کر ہی لیا، اور اب دونوں خوش ہیں۔

In Ki Ahliya Air Hostes Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like In Ki Ahliya Air Hostes Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for In Ki Ahliya Air Hostes Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2767 Views   |   21 Dec 2022
About the Author:

fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

ان کی اہلیہ ائیر ہوسٹس ہیں اور ۔۔ مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ اور ان کی کامیابی سے متعلق دلچسپ معلومات

ان کی اہلیہ ائیر ہوسٹس ہیں اور ۔۔ مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ اور ان کی کامیابی سے متعلق دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان کی اہلیہ ائیر ہوسٹس ہیں اور ۔۔ مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ اور ان کی کامیابی سے متعلق دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔