بستر پر بیکنگ سوڈا چھڑکنے سے کیا ہوتا ہے؟ روزمرہ کام آنے والی وہ ٹپ جو خواتین کی بڑی مشکل آسان کردے

بیکنگ سوڈا کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک عام جُز ہے جس کو فرائڈ آئٹمز میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو اکثر دیگر گھریلو ٹوٹکوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور صاف صفائی میں بھی بیکنگ سوڈا بڑا کمال دکھاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کو بستر پر چھڑکنے سے کیا ہوتا ہے؟

فائدہ:

٭ بیکنگ سوڈا کو بستر میں یوں چھڑکنے سے بستر کے فوم میں سے آنے والی بدبو اور پسینے کی بُو یا نشانات بھی دور ہوتے ہیں۔

٭ بستر کو روزانہ تو دھویا نہیں جا سکتا اور اس کے فوم کو بھی دھونا ممکن نہیں ہے مگر بعض اوقات صاف کرنا ہی پڑتا ہے کیونکہ کبھی بچے کوئی کھانے کی چیز گرا دیتے ہیں تو کبھی بستر میں پیشاب بھی کردیتے ہیں جس سے نہ صرف بدبو آتی ہے، نشانات پڑتے ہیں بلکہ ناپاکی بھی ہوتی ہے۔ ان تمام مسئلوں سے بچنے کے لیے بیکنگ سوڈا کا استعمال لازمی کریں۔

٭ اکثر اوقات بستر میں کھانے پینے کے چھوٹے چھوٹے ذرات رہ جاتے ہیں ان پر چیونٹیاں آتی ہیں یا کبھی مچھر اور مکھیاں بھی آتی ہیں، ان کو ختم کرنے کے لیے بھی بیکنگ سوڈا آپ کی مدد کرتا ہے۔

چھڑکنے کے بعد:

بیکنگ سوڈے کو بستر میں چھڑکنے کے بعد آدھا گھنٹہ کم از کم یونہی چھوڑ دیجیے اس کے بعد آپ جھاڑ کر صاف صفائی کرلیں۔ لیکن یہ ہفتے میں 2 مرتبہ لازمی کریں اس سے صفائی بھی رہتی ہے اور بیکنگ سوڈا پُرسکون نیند میں مدد بھی دیتا ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   770 Views   |   26 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بستر پر بیکنگ سوڈا چھڑکنے سے کیا ہوتا ہے؟ روزمرہ کام آنے والی وہ ٹپ جو خواتین کی بڑی مشکل آسان کردے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بستر پر بیکنگ سوڈا چھڑکنے سے کیا ہوتا ہے؟ روزمرہ کام آنے والی وہ ٹپ جو خواتین کی بڑی مشکل آسان کردے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.