Rubbing Your Eyes is Harmful
آنکھیں مسلنا ایسی عادت نہیں جس سے نظر انداز کردیا جائے بلکہ ایسا کرنے سے بچنا ضروری ہے ۔عام طور پر لوگ آنکھیں مسلتے ہیں جب وہ تھکاوٹ محسوس کررہے ہوتے ہیں یا پھر خارش اور سوجن کی وجہ انسان مجبور ہو کر آنکھیں مسلتا ہے لیکن آنکھیں مسلنے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ جاننا انتہائی ضروری ہیں ۔
جلد بڑھاپا
جب آپ انکھوں کو مسلتے ہیں تو اس کے ارگرد کے نازک ٹشوز پر بہت زیادہ دباﺅ بڑھ جاتا ہے جس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے اور کولیگن نامی ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے جو کہ جلد کو جوان اور ہموار رکھنے کا کام کرتا ہے۔ آنکھیں مسلتے ہوئے خون کی ننھی شریانوں کو نقصان پہنچا دینا ممکن ہوتا ہے جو کہ حلقوں اور آنکھیں سوجنے کا باعث بنتا ہے۔
آنکھ کی سطح متاثر ہونا
اگر آنکھ میں کچھ چلا گیا ہے تو مسلنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے عارضی طور پر تو سکون ملتا ہے مگر یہ آنکھ کی سطح کے دبنے کا باعث بھی بنتا ہے جس سے قرینے میں لیکر پڑسکتی ہے۔
بینائی خراب ہونا
عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کا متاثر ہونا قدرتی ہے، مگر آنکھیں مسلنا اس عمل کو تیز کردیتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے قرینے کی ساخت بدل جاتی ہے اور اس عارضے کو keratoconus کہا جاتا ہے جو کہ دیکھنے کے لیے روشنی کو مختلف کردیتا ہے اور بینائی تیزی سے کمزور ہونے لگتی ہے۔
بینائی سے محرومی
جیسا بتایا جاچکا ہے کہ مسلنے سے آنکھوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس عضو کے اندرونی سیال پر بھی دباﺅ پڑتا ہے اور وہاں آنے والے دوران خون میں مداخلت ہوتی ہے۔ ایسا مسلسل کرنے سے موتیے جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے جو کہ بینائی ختم بھی کرسکتا ہے۔
جراثیم والے ہاتھ
آپ کے ہاتھ دیکھنے میں تو صاف ہوسکتے ہیں مگر وہ جراثیموں سے پر ہوتے ہیں، انگلیوں کو آنکھوں کے ارگرد پھیرنا ان جراثیموں کو اس عضو میں منتقل کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں آشوب چشم اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ ہدایت کرتے ہیں کہ کانٹیکٹ لینس پہننے سے پہلے ہاتھ لازمی دھوئیں اور گندے ہاتھوں سے کبھی بھی آنکھوں کو نہ چھوئیں۔
Rubbing eyes is not a habit that we can ignore. We must know the impacts of rubbing eyes and stop this habit if it exists. Usually, people rub their eyes when they are feeling tired or due to itching or swelling in the eyes. However what this results in, is very important to know.
Following are the impacts of rubbing eyes in Urdu (Aankhen malne ke nuqsanat).
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rubbing Eyes Harmful Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rubbing Eyes Harmful Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Jameel Ahmed is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Jameel Ahmed is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Ankhain Masalna Sehat Kay Liye Nuqsan Da
Ankhain Masalna Sehat Kay Liye Nuqsan Da ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Ankhain Masalna Sehat Kay Liye Nuqsan Da سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔