چھوٹی سی چیری کے بڑے بڑے کام ۔۔ جانیئے چیری کے 6 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے

چیری دِکھنے میں جتنی چھوٹی اتنے ہی فوائد سے بھرپور ہوتی ہے، ماہرین غذا و صحت کے مطابق چیری کھانے سے آپ کو بےشمار فوائد حاصل ہو سکتے ہیں یہ خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ اور کون کون سے حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے آیئے جان لیتے ہیں۔

• چیری کے حیرت انگیز فوائد

• چیری میں موجود غذائیت کا خزانہ

ایک کپ یا 20 چیری میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں جو وٹامن سی کی روزمرہ ضروریات کی 15 فیصد مقدار پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے، موتی جیسی نظر آنے والی چیری زنک، فولاد، پوٹاشیم، مینگنیز اور فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ اس میںچیری میں شامل ”بورون“(BORON ) نامی مادہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

• اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو مختلف بیماریوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں چیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں اس بگاڑ کو روکتے ہیں جو کینسر، الزائیمر اور دل کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

• شوگر سے بچاؤ کے لئے مفید

چیری کا گلاسیمک انڈیکس دیگر پھلوں میں سب سے کم ہے اسے کھانے سے ئہ ہی شوگر بڑھتی ہے اور نہ ہی انسولین کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ چیری شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔

• پُرسکون نیند فراہم کرے

نیند ہماری زندگی میں غذا سے بھی زیادہ ضروری ہے، کیونکہ یہ جسم کو چارج کرتی ہے چیری میں ایک اہم ہارمون میلاٹونِ پایا جاتا ہے، یہ ہارمون ہمارا سونا جاگنا کنٹرول کرتا ہے، تحقیق میں یہ سامنے آئی کہ چیری میں یہ غذائی جُز پایا جاتا ہے جو جسمانی اور دماغی افعال بہتر اور منظم بناتا ہے ساتھ ہی نیند کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

• جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنائے

چیری کا استعمال جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں سمیت ہڈیوں کے درد کو دور کرتا ہے اور چیری گھٹیا کے مرض کو دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔

• کولیسٹرول گھٹائے

کولیسٹرول ہمارے جسم کو جام کرتا ہے چیری کا جوس برے کولیسٹرول یعنی ’ایل ڈی ایل‘ کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے یاد رکھیئے کہ اگر کولیسٹرول میں ایک فیصد کمی ہوجائے تو اس سے دل کے عارضے کا خدشہ دو فیصد تک کم ہوجاتا ہے تو چیری کا استعمال کریں اور کولیسٹرول کا خاتمہ ممکن بنائیں۔

• شریانوں نسوں کے لئے مفید

دوسرے بہت سے پھلوں کی طرح چیری میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو ہماری جِلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور انفیکشن نہیں ہونے دیتا، یہ شریانوں اور نسوں کو مضبوط کرتی ہے، اس کے علاوہ اس میں زخموں کو مندمل کرنے اور دانتوں کو مضبوط بنانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا شیک پینا انتہائی صحت بخش ہے اور یہ ورزش کے بعد جسم میں ہونے والے درد کو دور کرتی ہے۔

Cherry Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cherry Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cherry Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9383 Views   |   15 Jun 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چھوٹی سی چیری کے بڑے بڑے کام ۔۔ جانیئے چیری کے 6 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے

چھوٹی سی چیری کے بڑے بڑے کام ۔۔ جانیئے چیری کے 6 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹی سی چیری کے بڑے بڑے کام ۔۔ جانیئے چیری کے 6 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔