جھریاں کم ہوتی ہیں اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔۔ سوتے وقت پیاز بستر میں رکھنے کے چند حیرت انگیز فائدے

پیاز ہمارے مشرقی کھانوں کا ایک لازمی جز ہے جس کے بغیر اکثر کھانوں میں تو ذائقہ ہی نہیں آتا۔ اس کے علاوہ پیاز کھانے کے بے شمار فوائد بھی ہیں کیوں کہ اس میں سلفیٹ کے علاوہ اینٹی بیکٹریریل خواص بھی پائے جاتے ہیں۔ البتہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پیاز کو رات سونے سے پہلے بستر کے قریب رکھنے سے کیا فائدے حآصل ہوتے ہیں۔ جان کر آپ بھی اس تریب سے فائدہ اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے

پیاز کوچھیل کر رات سونے سے پہلے بستر کے قریبی ٹیبل یا تکیہ کے پاس رکھنے سے نزلپ، زکام اور کھانسی کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ انیسویں صدی کے آغاز میں ڈاکٹر اپنے مریضوں کو ایسا کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ پیاز کے اندر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آلودہ ہوا کو صاف کرتے ہیں جس سے سوئے ہوئے لوگوں کے پھیپھڑوں کی بھی صفائی ہوتی ہے۔

بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ پیاز جلد کو صحت مند بھی بناتی ہے۔ جلد کو خوبصورت اور جھریوں سے پاک بنانے کی بہت سی دواؤں میں پیاز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جلد کو ایک پھولے ہوئے غبارے کی طرح بے شکن بنانے کی طاقت رکھتی ہے۔
پیاز کو کمرے میں رکھنے سے کیڑے مکوڑے بھی نہیں آتے اس کے علاوہ یہ چوہے اور چھپکلیاں بھگانے می بھی مدد گار ہے۔

اگر کسی کو سردی لگ رہی ہو اور سردی کے اثرات سے بخار اور کھانسی محسوس ہو تو ایسی صورت میں ڈاکٹر پیاز کاٹ کر پیروں کے نیچے رکھ کر موزے پہن کر سونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ رات بھر میں سردی اور بیماری کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2824 Views   |   07 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جھریاں کم ہوتی ہیں اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔۔ سوتے وقت پیاز بستر میں رکھنے کے چند حیرت انگیز فائدے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جھریاں کم ہوتی ہیں اور نیند بھی اچھی آتی ہے۔۔ سوتے وقت پیاز بستر میں رکھنے کے چند حیرت انگیز فائدے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.