خشکی، دانے یا بالوں کا گِرنا۔۔۔ نیم پاؤڈر کے استعمال سے کریں کئی مسائل کا آسان جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد

نیم کا چاہے چھوٹا سا پودا ہو یا پھر تناور درخت اس کے فوائد بے شمار ہیں، نیم کو سالوں سے دواؤں اور ہربل پراڈکٹس میں استعمال کیا جاتا رہا ہے، اس کے پتوں سے لے کر اس کی ڈنڈی تک فوائد ہی فوائد چھپے ہیں۔
نیم کے پاؤڈر کے کیا استعمالات اور فوائد ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں نیم کے پاؤڈر کے فوائد اور مختلف طریقوں سے اس کا استعمال۔

نیم کے پاؤڈر کے فوائد

• خشکی

سر میں خشکی ہونے کے کوئی نقصانات تو نہیں مگر یہ آپ کی شخصیت کو ضرور متاثر کرتی ہے، ایسے میں نیم کا پاؤڈر خشکی کے علاج میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، اس کے لئے آپ کو کرنا بس اتنا ہے کہ نیم کا پاؤڈر پانی میں حل کریں، پھر اس پانی کو سر میں اچھی طرح لگائیں اور 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر سر کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں، آپ کو خشکی سے نجات مل جائے گی۔

• رِنگ وارم

سر پر رِنگ وارم یعنی دائرے نما کیڑا بن جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے یہ جِلد کا ایک قسم کا فنگس اور انفیکشن ہے، جو سُرخ ہو جاتا ہے اور اس میں کھجلی بھی ہوتی ہے، مگر پریشانی کی بات نہیں نیم کا پاؤڈر اس کے لئے بھی علاج ثابت ہو چکا ہے، یہ انفیکشن کو ختم کرتا ہے اور جِلد کی تہہ میں موجود فنگل بیکٹریا کو مارتا ہے، اس سے نجات کے لئے زیتون کے تیل کے چند قطروں میں نیم کا پاؤڈر ملا کر متاثرہ جگہ پر 15 منٹ لگانے سے رِنگ وارم ختم ہو جائے گا۔

• جوئیں

سر میں پائی جانی والی جوئیں انسان کو بے سکون بنا دیتی ہیں اور یہ سر سے خون پیتی ہیں جس کی وجہ سے ہماری صحت بھی متاثر ہوتی ہے، البتہ یہ خطرناک تو نہیں مگر آپ کی شخصیت اور سکون کو بُری طرح متاثر کرتی ہیں، ان سے نجات کے لئے آپ نیم پاؤڈر کے اندر پانی ملائیں اور اس میں مہندی ملا کر سر پر لگائیں آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں، جوئیں ختم نہ ہوں تو یہ عمل دو سے تین بار ضرور دہرائیں۔

• دانیں اور کیل مہاسے

کیا آپ نے کبھی دانوں اور کیل مہاسوں پر نیم ہاؤڈر استعمال کیا ہے؟ اگر نہیں کیا تو آج ہی اسے استعمال کر کے اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھ لیں، نیم ہاؤڈر میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل اور اینٹی سوزش خصوصیات کیل مہاسے اور دانوں کو ختم کرنے میں مفید ہے، ان سے نجات کے لئے نیم پاؤڈر کو دہی میں ملا کر ہفتے میں دو سے تین بار چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں، دانے ختم ہو جائیں گے۔

• ٹوتھ پیسٹ میں نیم پاؤڈر

بہت سے ٹوتھ پیسٹ میں بھی نیم پاؤڈر یا نیم کے ایکسٹریکٹ شامل ہوتے ہیں کیونکہ نیم دانتوں اور منہ کے مسائل کے لئے بھی بہت مفید ہے، یہ منہ کی بدبو دور کرتا ہے، اس کے استعمال سے منہ میں موجود بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوتا ہے، اس سے دانتوں کی کئی بیماریاں ختم ہوتی ہیں اور یہ دانتوں میں کیڑا بھی نہیں لگنے دیتا۔

• بالوں کا گِرنا

بالوں کا گِرنا اور کم ہونا آج کل مرد اور عورتوں میں ایک مشترکہ اور عام مسئلہ بن گیا ہے، بالوں کے گرنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں مگر آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ نیم کا پاؤڈر اس کا ایک آسان اور سستا علاج ہے، نیم پاؤڈر میں پانی ملائیں اور پیسٹ بنا لیں آپ چاہیں تو اس میں ایلوویرا بھی شامل کر سکتے ہیں اب اس مکسچر کو سر پر اچھی طرح لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں، بالوں کو گرنا بہت حد تک کم ہو جائے گا، آپ اس کا استعمال مکمل فائدہ ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔

Neem Powder Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neem Powder Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem Powder Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17322 Views   |   11 Jul 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

خشکی، دانے یا بالوں کا گِرنا۔۔۔ نیم پاؤڈر کے استعمال سے کریں کئی مسائل کا آسان جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد

خشکی، دانے یا بالوں کا گِرنا۔۔۔ نیم پاؤڈر کے استعمال سے کریں کئی مسائل کا آسان جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشکی، دانے یا بالوں کا گِرنا۔۔۔ نیم پاؤڈر کے استعمال سے کریں کئی مسائل کا آسان جانیں اس کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔