انگور کھائیں اور بے شمار بیماریوں سےنجات پائیں

انگورایک نہایت خوش ذائقہ پھل ہے جس کی بہت سی اقسام ہیں‘ ان میں سرخ‘ کالے‘ سبز اور بغیر بیج کے انگورزیادہ معروف ہیں۔ انگور لذیذ ہونے کے ساتھ غذائی فوائد سے مالامال ہیں۔ان میں کیلشیئم ‘ پروٹین ‘ فاسفورس‘فولادا وٹامن سی‘اے اور بی 6‘ گلوکوز ‘پوٹاشیم‘ میگنیشم‘ سوڈیم ‘فلیونائیڈز اور فائبرپائے جاتے ہیں۔

انگور کا آبائی وطن فرانس ہے اور یہ فرانسیسی تاجروں کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا۔ چوتھی صدی سے اطباءاور حکماءانگور کو مختلف ادویات میں استعمال کر رہے ہیں۔ انگور کو تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ منقیٰ‘ عناب اورکشمش انگور کی ہی مختلف اقسام کو خشک کرکے بنائے جاتے ہیں۔ اس طرح ان کی غذائیت میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا ہے ‘ ان کی طبی افادیت کو میڈیکل سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔

انگورمیں موجود فولاد خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ خون کی کمی میں اس کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے‘ اس لئے حاملہ خواتین کو انگور کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔دل کی تکالیف میں انگور کا استعمال انتہائی بہترین ثابت ہوا ہے۔ یہ کولیسٹرول نہیں بڑھنے دیتا اور خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے۔ اسی طرح یہ دل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ درد شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد میں بھی انگور کا استعمال شفا بخشتا ہے۔ اس میں موجود گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرکے سستی کو دور کرتا ہے۔

انگور کا استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کرکے مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔ انگور کا استعمال پھیپڑوں کو طاقت بخشتا ہے ۔ طبی ماہرین دمے (asthma) کے مریضوں کو انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔تاثیر سرد ہونے کی وجہ سے پرانے نزلے کے مریضوں کو اسے احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے کمزور بصارت کو قوت بخشتا ہے۔

کالے انگوروں میں سرطان اور ٹیومرکے خلاف لڑنے والے اجزاءپائے جاتے ہیں‘ خصوصاً سینے کے سرطان میں ان کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ یہ معدہے اور آنتوں کو طاقت بخشتا اور نظام انہضام کو ٹھیک کرتاہے۔ اس میںموجود ریشہ قبض کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔

کالے انگور بلند فشار خون میںبے حد مفید ہوتے ہیں ۔انگوروں میں موجود فلیوٹائیڈز مختلف اقسام کے سرطانوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ دل کی شریانوں کو تنگ ہونے سے روکتے ہیں اور دل کے پٹھوں کو لچک بخشتے ہیں۔

انگور میں پوٹاشیم (potassium) کی موجودگی گر ُدوں کے افعال کو درست رکھتی ہے ۔تازہ اور پکے ہوئے انگور اگر خوب کھائے جائیں تو گر ُدے کی پتھری توڑنے میں موثر ہوسکتے ہیں۔ گر ُدے اور مثانے کی پتھری انگور کے پتوں کا رس پینے یا انہیں پکاکر کھانے سے نکل جاتی ہے۔قدرت نے انگور کو یہ خوبی بخشی ہے کہ اس کے استعمال سے صاف خون پیدا ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ طبیعت بوجھل ہوتی ہے اور نہ ہی معدے میں کسی قسم کی گرانی پیدا ہوتی ہے۔

یہ ایک کثیر الغذاءپھل ہے ‘اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھر پور خزانے ہیں۔ تھوڑے سے پکے ہوئے انگور ناشتے میں اور کھانے کے بعد کھائے جائیں تو گوشت ‘اعلیٰ ترین پروٹینز اور وٹامنز والی غذاﺅں کا متبادل ہو سکتے ہیں۔

Angoor Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Angoor Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angoor Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14863 Views   |   28 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

انگور کھائیں اور بے شمار بیماریوں سےنجات پائیں

انگور کھائیں اور بے شمار بیماریوں سےنجات پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انگور کھائیں اور بے شمار بیماریوں سےنجات پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔