وزن بڑھنے کو عمر بڑھنے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے مگر یہ درست نہیں آج کل درمیانی عمر کے نوجوان خواتین و مرد بھی موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں اور پیٹ نکلنے کی شکایت کر رہے ہیں۔
کم عمر میں بھی وزن تیزی سے بڑھنا، جسم میں چربی کا اضافہ ہونا اور توند نکلنا ہماری کھانے پینے کی عادات اور رہن سہن کی وجہ سے ہے، ہم فاسٹ فوڈ کا بہت استعمال کرنے لگے ہیں چکنائی اور میٹھے سے بلکل پرہیز نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ ہم موٹاپے اور دیگر امراض کا تیزی سے شکار ہو رہے ہیں۔
اب وزن کم کرنا ہے مگر آج کل لوگ جسمانی وزن تو کم کرنا چاہتے ہیں مگر روزمرہ کی مصروفیات کے باعث ورزش کو معمول بنانے میں ناکام ہوجاتے ہیں، ایسے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں چند ایسے طریقے جن سے آپ بنا ورزش بھی وزن کم کر سکتے ہیں اور اضافی چربی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
بغیر ورزش اضافی جسمانی چربی کم کرنے کے طریقے
میٹھے مشروبات سے گریز
چینی سے گریز کرنا بھی چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے، مگر میٹھے مشروبات کا کم استعمال کرنا یہ اثر تیز کردیتا ہے اس لئے جتنی کم کیلوریز کا استعمال کریں گے اتنا ہی تیزی سے وزن کم ہوگا۔
ایک مرتبہ کھانا کھائیں
اگر ہم دن بھر میں 8 گھنٹے سوتے ہیں تو ہمارے پاس صرف 16 گھنٹے بچتے ہیں ان 16 گھنٹوں میں سے کوئی ایک وقت بنا کر اگر ہم غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں اور پروٹین والی غذاؤں کو ترجیح دیں تو 16 گھنٹوں میں ایک مرتبہ کھانا کھانے کی وجہ سے ہمارے جسم کی اضافی چربی تیزی سے کم ہوتی ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ ایک وقت بنا کر کھانا کھائیں اور اس میں غذائیت سے بھرپور چیزیں شامل کریں۔
مکمل نیند لیں
اگر ہم مکمل نیند یعنی 8 گھنٹے کی نیند لیں گے تو ہمارے جسم کے تمام اعضاء بہت اچھی طرح کام کریں گے، اس لئے نیند کا پورا ہونا جسم کی اضافی چربی گھلانے کے لئے بہت اہم ہے، تحقیقی رپورٹس میں بتایا کہ نیند کا کم دورانیہ جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
کچن میں موجود وہ چیز جو تیزی سے توند کی چربی گھلائے
ہمارے کچن میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کے استعمال سے ہم جسم کی اضافی چربی کو ختم کر سکتے ہیں ان ہی میں ایک اہم چیز ہے سیب کا سرکہ، سیب کا سرکہ دہائیوں سے مختلف امراض سے نجات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے مگر یہ جسمانی وزن میں کمی، توند کی چربی گھلانے اور میٹابولزم کی رفتار بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگر ایک یا دو کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ پانی یا چائے میں ملا کر روزانہ صبح نہار منہ پیا جائے تو تیزی سے جسم کی اضافی چربی کم ہوگی اور بار بار بھوک لگنا بھی ختم ہو جائے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bina Warzish Jism Ki Izaafi Charbi Kam Karne K Tareeky and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bina Warzish Jism Ki Izaafi Charbi Kam Karne K Tareeky to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.