بال گرنے کی وجہ آپ کے کھانے پینے میں شامل یہ غذائیں بھی ہیں۔۔ جانئیے کون سی غذا بالوں کے لئے کتنی نقصان دہ ہے؟

اگر آپ کے بال گِر رہے ہیں ان میں خشکی ہے یا پھر یہ بہت کمزور ہو گئے تو اس کی وجہ صرف کیمیکل والے شیمپو اور کنڈشنر وغیرہ نہیں بلکہ اس کی وجہ آپ کی روز مرہ کی غذائیں بھی ہو سکتی ہیں۔
جی ہاں! غذائیں لیکن چند ایسی خاص غذائیں جو آپ کے بالوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں اور آپ ان کے نقصانات سے بے خبر ہو کر انہیں استعمال کر رہے ہیں، لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کونسی ایسی غذائیں ہیں جو آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں تاکہ آپ ان غذاؤں کے استعمال کی عادت کو ترک کر دیں۔

بالوں کو نقصان پہنچانے والی غذائیں

• چینی کا استعمال

یوں تو چینی مشروبات پکوان اور چائے کافی میں مٹھاس کے لئے استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے استعمال سے آپ کو چند نقصانات بھی ہو سکتے ہیں، جہاں چینی آپ کو موٹا کرنے میں سب سے زیادہ قصوار ہوتی ہے وہیں اس کے استعمال سے آپ کے بالوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور چینی کے زیادہ استعمال سے مرد ہو یا عورت دونوں کو ہی بال جھڑنے جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

• ہائی گلیسیمیک انڈیکس فوڈز

یہ وہ غذائیں ہوتی ہیں جن میں انسولین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جیسے ریفائن ہوا آٹا، ڈبل روٹی اور چینی، جی ہاں پھر سے چینی یہ سب غذائیں آپ کے بالوں کے جھڑنے کی ایک عام وجہ ہو سکتی ہیں ان غذاؤں کے استعمال سے آپ کے ہارمونز میں تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں اس میں انسولین کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ وزن بڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کے بالوں کے لئے بھی نقصان کی وجہ بن سکتی ہیں۔

• الکحل کا استعمال

ایسے نشہ آور مشروبات جن کے استعمال کے آپ عادی ہوں ان میں الکوہل موجود ہوتا ہے اور یہ الکحل بالوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ بال پروٹین سے بنے ہوتے ہیں جسے کیراٹن کہا جاتا ہے اور الکوہل کیراٹن پر اپنے منفی اثرات چھوڑتی ہے جس سے بال کمزور ہوتے ہیں ان کی نشونما پر اثر پڑتا ہے اور یہ کمزور ہو جاتے ہیں۔

• سوڈے کا استعمال

ڈائٹ سوڈا جیسے کولڈ ڈرنک اور دیگر سوڈے والے مشروبات میں ایک مصنوعی میٹھا شامل ہوتا ہے جسے اسپارٹیم کہتے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ یہ بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اگر آپ کو بالوں کے جھڑنے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو بہتر ہے کہ آپ پوری طرح سے ڈائٹ سوڈا اور ڈائٹ کولڈ ڈرنک سے پرہیز کریں۔

• جنک فوڈز کا استعمال

جنک فوڈز کے استعمال سے پرہیز کریں یہ جملہ آپ نے کئی مرتبہ سُنا ہوگا، یہ کھانے نہ صرف آپ کو موٹا کرتے ہیں بلکہ آپ کو کیہ قسم کے قلبی امراض میں بھی مبتلا کر دیتے ہیں اور ان کی وجہ سے آپ کو اپنے بال بھی کھونے پڑ سکتے ہیں یہ آپ کے ایسے ہارمونز پر منفی اثر ڈالتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کی جڑیں کمزور اور بال پتلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
تو یہ تھیں وہ تمام غذائیں جن کو بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے آپ کے بالوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لئے آپ اب سے ان باتوں کا خیال کریں اور ان نقصان دہ غذاؤں سے پرہیز کریں۔

Baal Girne Ki Wajuhat

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Baal Girne Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baal Girne Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5083 Views   |   16 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بال گرنے کی وجہ آپ کے کھانے پینے میں شامل یہ غذائیں بھی ہیں۔۔ جانئیے کون سی غذا بالوں کے لئے کتنی نقصان دہ ہے؟

بال گرنے کی وجہ آپ کے کھانے پینے میں شامل یہ غذائیں بھی ہیں۔۔ جانئیے کون سی غذا بالوں کے لئے کتنی نقصان دہ ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال گرنے کی وجہ آپ کے کھانے پینے میں شامل یہ غذائیں بھی ہیں۔۔ جانئیے کون سی غذا بالوں کے لئے کتنی نقصان دہ ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔