جسم سُن کیوں ہوتا ہے اور اس سے نجات میں مدد کیسے ممکن ہے؟

کیا آپ کو کبھی اپنے ہاتھ، پیر یا کسی اور حصے کے سن ہونے کا احساس ہوا ہے؟ جو تھوڑا ہلانے جلانے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اچانک کئی سوئیاں ایک ساتھ چبھوئی جارہی ہوں یا پھر چیونٹیوں کا ایک قافلہ اس مخصوص حصے پر رینگ رہا ہو۔ طب اور سائنس کی دنیا میں اس کیفیت کو پیریستھیزیا (paresthesia) کا نام دیا گیا ہے۔
جسم کا وہ عضو جو سن ہوگیا ہو ہلانے جلانے پر اچانک تیز سوئی چبھنے جیسا احساس پیدا کرتا ہے جو کبھی کبھار بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ یہ اس لئے ہوتا ہے کہ سن ہوتے ہوئے آپ کے جسم کے اس حصے میں خون کی گردش کم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ بے جان محسوس ہورہا تھا البتہ دوبارہ حرکت دینے کی وجہ سے اس میں ہلکی سی چبھن کا احساس ہوتا ہے۔

دائمی پیریستھیزیا

اگر آپ کو یا آپ کے کسی عزیز کو اکثر ہی ایسے سن یا سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے تو یہ کسی دوسرے مسئلے کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے جیسے کہ کسی پرانی اعصابی چوٹ یا پھر اعصابی بیماری یا پھر کوئی ٹیومر وغیرہ ۔

پیریستھیزیا سے مزید کیا مسائل ہوسکتے ہیں؟

عام طور پر یہ کیفیت تھوڑی سی حرکت کرنے کے بعد خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہے البتہ اس کی وجہ سے کچھ دوسری اور قدرے بڑی تکلیفوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جیسے کہ:
خون کی گردش میں دشواری
تھکاوٹ اور نیند میں کمی کے باعث غیر معمولی انداز میں سونا
چلنے پھرنے یا گاڑی چلانے میں دشواری
گرنے کا خطرہ

سن یا سوئیوں کی تکلیف کو کیسے کم کیا جائے؟

جب ایسی تکلیف محسوس ہو تو اسے ورزش کر کے، ہلکے ہلکے کھینچ کر یا ہلکے ہاتھ سے مساج کر کے ختم کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر صورتحال سبجیدہ ہوجائے تو معالج سے رجوع کرنا بہتر ہوگا۔

تنگ کپڑے اور جوتے

جسم کے کسی بھی حصے میں سن ہونے کی کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب شریانوں کے زریعے خون اچھی طرح اعضاء میں نہیں پہنچ پارہا ہوتا۔ اس کی وجہ کسی بیماری سے لے کر شریانوں پر دباؤ ڈالنے والی کوئی بھی چیز یہاں تک کے تنگ کپڑے بھی ہوسکتے ہیں۔ اکثر پاؤں سن ہونے کی وجہ بہت زیادہ تنگ جوتے ہوتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ کپڑے اور جوتے کسی قدر کھلے ہوئے ہوں تاکہ آپ بار بار اس تکلیف دہ کیفیت سے بچ سکیں

کس صورت میں معالج کے پاس جانا چاہئے؟

اگر آپ بار بار کسی حصے کے سن ہونے کا شکار ہوتے ہوں۔
سن آہستہ آہستہ جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلتا ہو۔
سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہو۔
بصارت میں مسئلہ ہورہا ہو۔
بولنے میں دشواری ہوتی ہو۔
جسم مکمل طور پر سو جاتا ہو۔
سر، گردن یا پیٹھ پر کچھ لگنے کے بعد سن کی کیفیت پیدا ہوتی ہو۔

Jism Sun Q Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Sun Q Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Sun Q Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamza  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3003 Views   |   16 Dec 2021
About the Author:

Hamza is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamza is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

جسم سُن کیوں ہوتا ہے اور اس سے نجات میں مدد کیسے ممکن ہے؟

جسم سُن کیوں ہوتا ہے اور اس سے نجات میں مدد کیسے ممکن ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم سُن کیوں ہوتا ہے اور اس سے نجات میں مدد کیسے ممکن ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔