بجلی کے بڑھتے بل سے تنگ آگئے ہیں تو.. جانیں 5 طریقے جن سے آپ بھی ہزاروں روپے کی یقینی بچت کرسکتے ہیں

بجلی کے بلوں پر ایک درجن سے زائد مختلف ٹیکسز نے ہر کسی کو پریشان کر رکھا ہے ایسے میں اگر آپ اپنا بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے بتائے ان 7 طریقوں پر عمل کر کے دیکھیں، جس سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

غیر ضروری آلات کو بند رکھیں:

گھر میں اکثر غیر ضروری طور پر لائٹ یا پنکھے کھلے رہتے ہیں ان کو بلاوجہ نہ چلائیں بلکہ کمرے سے باہر نکلتے وقت ان کو لازمی طور پر بند کردیں۔ اسکے علاوہ کچھ آلات استعمال نہیں کر رہے ہوتے لیکن انہیں اسٹینڈ بائی پر رکھتے ہیں یا ان کے بٹن بند نہیں کرتے اور پلگ لگے ہوتے ہیں جو بجلی کے خرچ کا باعث بنتے ہیں، اسلیئے انہیں بھی مکمل طور پر بند رکھیں۔

سولر پینل کا استعمال:

ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر سسٹم کی انسٹالمنٹ پر صرف ایک بار خرچہ کریں۔ اس سے جو بجلی ملے گی وہ ضرورت کے مطابق استعمال کر کے اس کو آگے فروخت بھی کر سکتے ہیں۔ سولر سسٹم کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لوڈشیڈنگ میں بھی آپ بجلی کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔

کم وولٹ والی چیزیں استعمال کریں:

اب مارکیٹ میں لائٹ، پنکھوں کے علاوہ دوسرے برقی آلات بھی کم وولٹ میں دستیاب ہیں تو کوشش کریں زیادہ وولٹیج کھینچنے والے آلات کی جگہ ان کو گھر میں لگائیں اور بجلی کی بچت کریں۔

اے سی کا کنٹرولڈ استعمال

ہمیشہ کنٹرولڈ اے سی استعمال کریں یعنی 25 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم پر درجہ حرارت رکھیں اور جب کمرہ ٹھنڈا ہو جائے تو پھر اس کو بند کر کے پنکھے کا استعمال کریں۔

بجلی کا استعمال دیکھ بھال کر کریں:

آج کل اضافی ٹیکس وغیرہ کے باعث دیکھنے میں آرہا ہے کہ 200 یونٹ کے اندر بجلی استعمال کرنے والوں کے بل تھوڑے مناسب جبکہ 200 سے اوپر جانے والے یونٹس کے بل ڈبل آرہے ہیں۔ اسلیئے بجلی کے بڑھتے یونٹس پر کڑی نگاہ رکھیں کہ یہ 200 کے اندر ہی استعمال ہوں۔

Bijli Ka Bill Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bijli Ka Bill Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bijli Ka Bill Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1880 Views   |   25 Jul 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

بجلی کے بڑھتے بل سے تنگ آگئے ہیں تو.. جانیں 5 طریقے جن سے آپ بھی ہزاروں روپے کی یقینی بچت کرسکتے ہیں

بجلی کے بڑھتے بل سے تنگ آگئے ہیں تو.. جانیں 5 طریقے جن سے آپ بھی ہزاروں روپے کی یقینی بچت کرسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بجلی کے بڑھتے بل سے تنگ آگئے ہیں تو.. جانیں 5 طریقے جن سے آپ بھی ہزاروں روپے کی یقینی بچت کرسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔