جوتے یا پرس سے نکلنے والے ان چھوٹے سلیکون پیکٹس کو پھینکیں نہیں بلکہ۔۔جانیں آپ ان کو کیسے اور کن چیزوں کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں؟ جو آپ کو فائدہ دے

اکثر ہم جوتے یا پرس وغیرہ خریدتے ہیں تو اس میں سے ایک چھوٹا سا سفید رنگ کا پاؤچ نکلتا ہے جس کو اگر کھول کے دیکھا جائے تو اس میں کرسٹل جیسے چھوٹے انڈے ہوتے ہیں۔ اور عموماً ہم ان پاؤچز کو پھینک دیتے ہیں بنا اسکا استعمال جانے۔
اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ ان سلیکون پاؤچز یا پیکٹس کو کیسے اور کن چیزوں کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں، جو یقیناً آپ میں سے کافی خواتین کو اس سے پہلے پتہ نہیں ہوگا۔

سلیکون جیل پیکٹس کا مختلف استعمال:

۔ اگر آپ کے گھر میں پالتو جانور ہیں تو یہ پاؤچ آپ ان کے بسکیٹ والے جار کے ڈھکن پر ٹیپ کی مدد سے چپکا دیں تا کہ وہ کہیں سے کھل کر گر نہ جائے، اس سے جانوروں کا کھانا لمبے عرصے تک محفوظ رہے گا۔

۔ ایسے ہی اگر آپ بیج وغیرہ کھانے کے شوقین ہیں تو اسکے ڈبے میں بھی اسی طرح اس پاؤچ کو چپکا سکتے ہیں، یاد رہے کھانے کی چیز کے اندر نہیں رکھنا ہے۔

۔ اسکے علاوہ سلیکون پیکٹ کو آپ ٹول باکس میں رکھیں، اس سے ان پر زنگ نہیں لگے گا۔

۔ جو خواتین یا مرد حضرات ٹریمر یا ریزر وغیرہ استعمال کرتے ہیں وہ ان پاؤچز کو اس کے بیگ میں رکھ سکتے ہیں، جسکی وجہ سے ان کے بلیڈز پر نمی نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ جلدی خراب ہونگے۔

۔ موبائل پر پانی گرنے کی صورت میں ان پاؤچز کو کھول کر اس میں موبائل رکھنے سے وہ اسکی نمی کھینچ لیتا ہے۔

۔ کہیں گھومنے جائیں تو بیگ میں ایک پاؤچ سلیکون جیل کا رکھنے سے بیگ میں بدبو نہیں آتی جوتوں یا کپڑوں کی۔

اس کے اور استعمال جاننے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

Silica Gel Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Silica Gel Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Silica Gel Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3502 Views   |   03 Apr 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

جوتے یا پرس سے نکلنے والے ان چھوٹے سلیکون پیکٹس کو پھینکیں نہیں بلکہ۔۔جانیں آپ ان کو کیسے اور کن چیزوں کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں؟ جو آپ کو فائدہ دے

جوتے یا پرس سے نکلنے والے ان چھوٹے سلیکون پیکٹس کو پھینکیں نہیں بلکہ۔۔جانیں آپ ان کو کیسے اور کن چیزوں کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں؟ جو آپ کو فائدہ دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوتے یا پرس سے نکلنے والے ان چھوٹے سلیکون پیکٹس کو پھینکیں نہیں بلکہ۔۔جانیں آپ ان کو کیسے اور کن چیزوں کیلیئے استعمال کرسکتے ہیں؟ جو آپ کو فائدہ دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔