اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں، تو کہیں دیر نہ ہو جائے اس سے پہلے جان لیں کہ آپ کے پیٹ اور کمر کا سائز دل کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

ہم میں سے اکثر افراد موٹامپے کا شکار ہوتے ہیں اور اس بات پر کوئی توجہ بھی نہیں دیتے کہ یہ ہمارے لئے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، لیکن آپ یہ بات جان لیں کہ ماہرین امراضِ قلب نے خبر دار کر دیا ہے کہ کمر اور پیٹ کے سائز کا براہ راست اثر ہمارے دل کی صحت پر پڑتا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے دو اہم حصے، پیٹ اور کمر کی گولائی یا اس کے سائز سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس انسان میں دل کی مہلک بیماریوں کے آثار پائے جاتے ہیں۔
اس لئے یہ ضروری ہے کہ ذیابطیس، امراضِ قلب اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں سے بچنے کے لئے آپ اپنے پیٹ اور کمر کے سائز کا خیال رکھیں کہیں آپ کی کوتاہی کی وجہ سے آپ کے دل کی صحت بھی خراب نہ ہو جائے۔
آپ کے وزن، کمر اور پیٹ کا سائز دل کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔
اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کے توند نکلنے اور کمر کے بڑھ جانا دل سے جڑے امراض کو فروغ دینے کا باعث بنتا ہے، اس سے قبل بھی مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ توند نکلنے سے بھی لوگوں میں امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
ان تحقیقات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توند کا نکلنا امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے، جبکہ یہ خطرہ ان افراد میں کم ہوتا ہے جن کی توند نہیں نکلی ہوئی ہو اور وہ اسمارٹ اور فِٹ ہوں۔
ان تمام تحقیقات کے علاوہ ایک طبی جریدے نیچر ریویوز اینڈ وکرینولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کمر کا حجم بڑھنے اور قبل از وقت موت کے خطرے میں مضبوط تعلق کو دریافت کیا گیا ہے، اب اس بات سے آپ اندازہ لگا لیں کہ موٹاپا آپ کے لئے کتنا خطرناک ہے۔
اگر آپ اپنی زندگی کو اچھی طرح اور صحت مند رہ کر جینا چاہتے ہیں تو اپنی بڑھتی کمر اور پیٹ کو کم کرنے کے لئے آج سے ہی اقدامات شروع کر دیں تاکہ آپ بھی امراضِ قلب اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں۔

Dil Ki Sehat Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dil Ki Sehat Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Ki Sehat Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3490 Views   |   01 May 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں، تو کہیں دیر نہ ہو جائے اس سے پہلے جان لیں کہ آپ کے پیٹ اور کمر کا سائز دل کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں، تو کہیں دیر نہ ہو جائے اس سے پہلے جان لیں کہ آپ کے پیٹ اور کمر کا سائز دل کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں، تو کہیں دیر نہ ہو جائے اس سے پہلے جان لیں کہ آپ کے پیٹ اور کمر کا سائز دل کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔