کتنا نمک کھایا ہے اب آپ کے ہاتھ بتائیں گے ۔۔ جسم میں نمک زیادہ ہو تو ہاتھوں سے کیسے پتہ لگایا جا سکتا ہے؟ طریقہ جانیں

نمک وہ شے ہے جو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتا ہے۔ نمک کھانے کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے، نمک کے بغیرتر پکوانوں کا ذائقہ بہت برا محسوس ہوتا ہے لیکن نمک صحت کیلئے بالخصوص بلند فشار خون کے مریضوں کیلئے زہر قاتل کا درجہ رکھتا ہے، اس لیے بلڈ پریشر کے اکثر مریض اپنے مرض کو قابو میں رکھنے کیلئے بے ذائقہ پھیکا کھانا کھانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

کھانے میں ضرورت سے زیادہ نمک بلند فشار خون کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور ایسی کئی علامات ہیں جن کو دیکھ کر بتایا جاسکتا ہے کہ جسم کے اندر کافی مقدار میں نمک جا چکا ہے۔

زیادہ مقدار میں نمک کی کھپت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لیکن ہمارے جسم نے نمک کی مطلوبہ مقدار حاصل کرلی ہے یا نہیں یہ جاننے کا طریقہ اکثر لوگوں کو نہیں معلوم۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ ہاتھوں اور پیروں کا سوجھ جانا جسم میں زیادہ نمک کی علامات ہیں، نمک جسم میں رہنے والے پانی کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جو ٹخنوں، بیروں اور ٹانگوں پر سوجن کا سبب ہوسکتا ہے۔

جب نمک کی زیادہ کھپت ہوتی ہے تو جسم کے اندر اضافی سوڈیم موجود ہوتا ہے اور خلیوں کے گرد مائع کی مقدار بڑھ جاتی ہے اس کے نتیجے میں گردے کام کرنا کم کر دیتے ہیں، کم مقدار میں پانی خارج کرتے ہیں جو بالآخر بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

نمک کی وجہ سے ہونیوالی سوجن خود بخود ختم ہوسکتی ہے لیکن اگر کچھ دنوں میں یہ سوجن نہیں اترے تو یہ کسی سنجیدہ کیفیت کی علامت ہوتی ہے۔

Hathon Se Namak Ki Miqdar Pata Lagany Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hathon Se Namak Ki Miqdar Pata Lagany Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hathon Se Namak Ki Miqdar Pata Lagany Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1302 Views   |   17 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کتنا نمک کھایا ہے اب آپ کے ہاتھ بتائیں گے ۔۔ جسم میں نمک زیادہ ہو تو ہاتھوں سے کیسے پتہ لگایا جا سکتا ہے؟ طریقہ جانیں

کتنا نمک کھایا ہے اب آپ کے ہاتھ بتائیں گے ۔۔ جسم میں نمک زیادہ ہو تو ہاتھوں سے کیسے پتہ لگایا جا سکتا ہے؟ طریقہ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کتنا نمک کھایا ہے اب آپ کے ہاتھ بتائیں گے ۔۔ جسم میں نمک زیادہ ہو تو ہاتھوں سے کیسے پتہ لگایا جا سکتا ہے؟ طریقہ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔