گھر چلانے کو پیسہ نہیں تھا اور۔۔ باپ کی موت کا ولاگ بنانے والی بیٹیوں کی عجیب منطق! صارفین شدید غصہ

Daughters Defend Themselves After Filming Father Death Vlog

گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ وائرل ہوا، جہاں دو بہنوں نے اپنے شدید بیمار والد کے آخری لمحے کیمرے میں قید کر کے یوٹیوب پر ڈال دیے۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ وہ اپنے والد کو سانس لیتے دیکھتے ہوئے نہ صرف انہیں حوصلہ دے رہی تھیں بلکہ بار بار اپنے سبسکرائبرز سے ویڈیو کو لائک اور شیئر کرنے کی اپیل بھی کرتی رہیں۔

یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر شدید غصہ پھوٹ پڑا۔ صارفین نے ان دونوں کو بے حس اور انتہائی خود غرض قرار دیا۔ ہر طرف سے آوازیں اٹھنے لگیں کہ ایسے غیر اخلاقی مواد پر پابندی لگائی جائے اور ان کے چینل کو بند کر دیا جائے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک باپ کی موت کو ویوز کے لیے استعمال کرنا کسی صورت قابلِ معافی نہیں۔

شدید تنقید کے بعد یہ بہنیں سامنے آئیں اور اپنے عمل کا دفاع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ، ان کے دو بھائی کسی مجبوری کے باعث کام نہیں کر سکتے اور گھر کا سارا بوجھ انہی کے کندھوں پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر انہوں نے اپنے والد کی بیماری اور آخری لمحات ریکارڈ کئے تاکہ یوٹیوب سے آمدنی حاصل ہو سکے اور والد کا علاج چلتا رہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس سے انہیں لاکھوں نہیں بلکہ محض چند ہزار ہی ملے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کی وضاحت سے مطمئن نہیں ہوئے۔ ایک صارف نے طنزیہ لکھا، "کیا آپ کے بھائیوں کو کوئی ایسی بیماری ہے جو انہیں کام کرنے سے روکتی ہے؟"

ایک اور نے کہا، "یہ مظلومیت کا کارڈ مت کھیلیں۔ لاکھوں عورتیں اپنے گھروں کے اخراجات پورے کرتی ہیں مگر عزت کے ساتھ۔"

جبکہ کسی نے تیکھا تبصرہ کیا، "والد کی موت کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنانا ناقابلِ برداشت ہے۔"

یہ واقعہ صرف ایک خاندان کی مجبوری نہیں، بلکہ سوشل میڈیا کی اندھی دوڑ اور انسانی قدروں کی گرتی ہوئی سطح پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Daughters Defend Themselves After Filming Father Death Vlog

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Daughters Defend Themselves After Filming Father Death Vlog and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daughters Defend Themselves After Filming Father Death Vlog to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   72 Views   |   17 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2025)

گھر چلانے کو پیسہ نہیں تھا اور۔۔ باپ کی موت کا ولاگ بنانے والی بیٹیوں کی عجیب منطق! صارفین شدید غصہ

گھر چلانے کو پیسہ نہیں تھا اور۔۔ باپ کی موت کا ولاگ بنانے والی بیٹیوں کی عجیب منطق! صارفین شدید غصہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر چلانے کو پیسہ نہیں تھا اور۔۔ باپ کی موت کا ولاگ بنانے والی بیٹیوں کی عجیب منطق! صارفین شدید غصہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts