Weak Eyesight Causes in Urdu

Eye Weakness Tips in Urdu

جب تک آنکھوں میں درد اور بینائی دھندلانے نہ لگے، اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ اس پر توجہ نہیں دیں گے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند عام عادتیں آنکھوں کی تکلیف اور بینائی کی کمزوری کا باعث بنتی ہیں ؟

لیٹ کر پڑھنا
اگر آپ سیدھا لیٹ کر کتاب کھولے بیٹھے ہیں تو آنکھوں کو الفاظ پڑھنے کے لیے بہت زیادہ سخت محنت کرنا پڑتی ہے، جس کا نتیجہ پہلے درد اور بعد ازاں بینائی کی کمزوری کی شکل میں نکلتا ہے، اس سے بچنے کے لیے زیادہ روشن کمرے میں کتاب کو گود میں رکھ کر بیٹھ کر پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ اگر مطالعے کے دوران آنکھوں میں درد ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

اسمارٹ فونز کی اسکرین کو زیادہ گھورنا
جیب میں موجود یہ چھوٹا سا کمپیوٹر ہمیں دوستوں سے جوڑنے میں مدد دیتا ہے اور بیشتر کام آسان بنا دیتا ہے مگر یہ ہماری آنکھوں کے لیے بہت زیادہ تباہ کن ڈیوائس ہے، اس کی چھوٹی اسکرین کا مطلب چھوٹا ٹیکسٹ ہوتا ہے، جو آنکھوں کو دیکھنے اور پڑھنے کے لیے دباﺅ کا شکار بنا دیتا ہے، اس کے نتیجے میں جوانی میں ہی چشمہ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بہت زیادہ دورانیے تک کمپیوٹرز کا استعمال
اگر آپ کا دفتر میں زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزرتا ہے تو بینائی کی کمزوری کوئی حیرت انگیز بات نہیں، کیونکہ اس ڈیوائس کا استعمال آنکھوں کا تناﺅ بڑھاتا ہے جو بینائی کی کمزوری کے علاوہ آنکھوں کے دیگر مسائل کا باعث بی بن سکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بہت زیادہ وقت تک اسکرینز کو گھورنا نہیں بلکہ مانیٹر کا اینگل بھی ہوتا ہے جبکہ کام سے وقفہ نہ لینا بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

پانی کم پینا
ہماری آنکھیں پانی سے محبت کرتی ہیں اور یہ صحت مند آنکھوں کے لیے بہت ضروری جز ہے، جب آپ پانی کم پیتے ہیں تو جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے اور آنکھیں سب سے زیادہ تماثر ہوتی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق پانی آنسوﺅں کے ذریعے آنکھوں کو نمی فراہم کرتا ہے، اس کی شدید ترین کمی کی پہلی علامات میں سے ایک آنسو خشک ہوجانا ہے، آنکھوں کی خشکی اور مسلز کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔

سن گلاسز سے دوری
بہت زیادہ روشن دن صرف جلد کو نہیں آنکھوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سن گلاسز کا استعمال نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے آنکھوں کو تحفظ دیتا ہے، اس طرح کو زیادہ روشنی کے باعث آنکھوں کو سکیڑنا نہیں پڑتا جو آنکھوں کے مسلز کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ:
یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Unless you feel pain in your eyes or get your vision faded, there are chances that you wouldn't give much attention toward it.

However, do you know that some of your habits lead to the eyesight weakness and eye related problems.

There are habits you must prevent in order to protect your eyesight.

Following are eye weakness tips in Urdu with the things you must stop doing.

Weak Eyesight Causes Tips In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Weak Eyesight Causes Tips In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Weak Eyesight Causes Tips In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Saima  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   15591 Views   |   02 Oct 2017
About the Author:

Saima is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Saima is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

nice tips, I will try to follow.

  • Umair,

Please I need heathy weight gain tips in English Language

  • Fateemah Ibrahim, Sokoto

Weak Eyesight Causes in Urdu

Weak Eyesight Causes in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Weak Eyesight Causes in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔