دھوپ گرمی اور پسینہ۔۔۔ جِلد کو نقصان پہنچائے اور بالوں کو بے جان بنائے، جانیں گرمی کے اس موسم میں جِلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

موسم گرما جہاں گرمی دانوں، پسینے اور مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے وہیں جلد بالوں اور آنکھوں وغیرہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، گرمی میں جِلد چکنی رہتی ہے اور اس کی وجہ سے چہرے پر کیل مہاسے، دانے نکلتے ہیں اور داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں جبکہ بال بھی روکھے سوکھے اور بےجان ہو جاتے ہیں۔

ایسے میں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ آخر گرمی کے موسم میں جلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے ؟

گرمیوں میں ہیوی کریم، لوشن اور روزانہ میک اپ کا استعمال آپ کی جِلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لئے اگر ان چیزوں کے استعمال سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا، اس کے علاوہ دن میں دو سے تین مرتبہ کسی اچھے میڈیکیٹڈ فیس واش سے چہرہ دھونا چاہیئے تاکہ آپ کے مسام میں پسینہ اور آئل جذب نہ ہو جو بعد میں دانوں کا سبب بنے۔
چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو ہر حال میں اپنے بالوں پر بھی توجہ دینی ہے کیونکہ انسان کے چہرے سے زیادہ اس کے بال متاثر کرتے ہیں، چہرے کے ساتھ ساتھ گرمی کی وجہ سے آپ کے بالوں کی رنگت مضبوطی اور خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے پسینے اور چکنائی کی وجہ سے بال بے جان اور روکھے ہو جاتے ہیں جبکہ اس موسم میں اُڑنے والی مٹی اور گرد بھی ان پر آسانی سے جم جاتی ہے۔
اس کا آسان حل یہ ہے کہ گرمیوں کے موسم میں کم از کم دن میں دو مرتبہ نہانے کی عادت بنائیں اور اپنے بال دھونے میں بھی کوئی نقصان یا خطرہ محسوس نہ کریں اور شیمپو کا باقاعدہ استعمال کریں۔
گرمیوں کے موسم بالوں میں اسٹائلنگ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کے لئے جیل وغیرہ کا استعمال کرنا پڑتا ہے، گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں، ساتھ ہی جوس اور لسی بھی پانی آپ کے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے بہتر ین ٹانک ہے، کھانے کی بات کی جائے تو گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کریں دہی سلاد اور کچی سبزیاں اپنے کھانے میں ضرور شامل کریں۔

گرمیوں میں یہ ماسک ضرور استعمال کریں:

کھیرا لیموں کا عرق، انڈے کی سفیدی اور آدھا چائے کا چمچ چینی کا پیسٹ بناکر فریج میں رکھ دیں پھر اسے روزانہ پہلے کلینزنگ کرنے کے بعد استعمال کریں، ساتھ ہی دودھ یا عرق گلاب سے ٹوننگ بھی کریں، گرمی میں جلد تروتازہ اور خوبصورت نظر آئے گی۔

Garmi Mein Jild Aur Balon Ki Hifazat Kese Ki Jaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garmi Mein Jild Aur Balon Ki Hifazat Kese Ki Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmi Mein Jild Aur Balon Ki Hifazat Kese Ki Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3651 Views   |   21 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دھوپ گرمی اور پسینہ۔۔۔ جِلد کو نقصان پہنچائے اور بالوں کو بے جان بنائے، جانیں گرمی کے اس موسم میں جِلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

دھوپ گرمی اور پسینہ۔۔۔ جِلد کو نقصان پہنچائے اور بالوں کو بے جان بنائے، جانیں گرمی کے اس موسم میں جِلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھوپ گرمی اور پسینہ۔۔۔ جِلد کو نقصان پہنچائے اور بالوں کو بے جان بنائے، جانیں گرمی کے اس موسم میں جِلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔