بچوں کو زہر مت کھانے دیں! آنتوں کی بیماریوں سمیت دیگر بڑھتے مسائل کی وجہ چپس اور فرنچ فرائز

“بس مجھے یہ دال سبزی نہیں کھانا۔ پیسے دیں میں پاپڑ کھاؤں گا “ سعد نے کھانا دیکھ کر منہ بناتے ہوئے کہا۔ بیٹے کی ضد کے آگے ہار مانتے ہوئے ماں نے بھی پیسے تھما دئیے اور ساتھ یہ بھی کہا “ تم کھاؤ گے تو چھوٹے بہن بھائی بھی مانگیں گے اس لئے ان کے لئے بھی لے کر آنا“ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پاپڑ، چپس اور نمکو بچوں کی صحت کے لئے کتنے نقصان دہ ہیں۔ نیچے ہم بتائیں گے وہ غیر معیاری اشیاء جن کا استعمال ان چیزوں کو بنانے کے لئے کیا جاتا ہے اور بچوں کی صحت پر ان کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سستا ترین تیل

چپس اور پاپڑ بنانے میں انتہائی سستا تیل استعمال کیا جاتا ہے بلکہ بہت بار ایسی خبریں سانے آئی ہیں کہ پاپڑ اور چپس کی تیاری میں استعمال ہونے والا تیل مرغیوں کی لعشوں سے بنایا جاتا ہے۔ ذرا سوچئیے کہ پانچ اور دس روپے میں ملنے والے چپس کے لئے آپ کے بچے کی صحت کا خیال بھلا کون رکھے گا اور مہنگا تیل کیوں کر خریدا جائے گا؟

گندی جگہوں اور گندے ہاتھوں کا استعمال

چھاپے اور قانون کی گرفت سے بچنے کے لئے ایسی مضرِ صحت چیزیں بنانے کے کئے ایسی ہی جگہ کا استعمال کیا جاتا ہے جو انتظامیہ کی نگاہوں سے اوجھل اور مزدوروں کے لئے قریب ہو۔ پاپڑ بنانے کے یہ کارخانے کچی آبادی یا گندے علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔ نیز ان میں کام کرنے والے افراد بھی حفظانِ سہولت کے اصولوں کی پابندی نہیں کرتے۔ جب کام ہی گندا کرنا ہے تو اس کے لئے ہاتھ دھونے کا اہتمام کیوں کیا جائے۔

فرینچ فرائز (آلو کے چپس)

آلو کے چپس بچے تو کیا بڑے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس سے زیادہ مضرِ صحت چیز شاید ہی بچوں کے لئے کوئی اور ہو۔ ایک تو ویسے بھی آلو اور تیل میں بننے والی یہ غذا بچوں کے جسم میں نمک اور چکنائی بڑھا دیتی ہے لیکن بازار میں کھلے عام بکنے والے غیر معیاری اشیاء سے بننے والے آلو کے چپس تو ہر لحاذ سے نقصان دہ ہی ہیں۔ اگر آلو کے چپس دینے بھی ہیں تو خود گھر میں بنا کر دیں جن میں کم سے کم یہ تسلی تو ہوگی کہ تیل، مصالحے اور آلو معیاری استعمال ہوا ہے۔

ناقص مصالحے اور تیزاب

تیل کے ساتھ چپس اور پاپڑ بنانے میں مصالحے بھی سستی تریں کوالٹی کے استعمال ہوتے ہیں۔ ماضی میں کچھ جگہوں کے بارے میں یہ خبریں بھی چھتی رہی ہیں جہاں ان اسنیکس کو چٹپٹا اور ذائقے دار بنانے کے لئے “تیزاب“ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

غیر معیاری چپس اور پاپڑ کھانے کے نقصانات

گلے کی بیماریاں
معدے اور آنتوں کا السر
منہ میں چھالے
مختلف انفیکشنز

ان کی جگہ بچوں کو کیا دیا جائے؟ بچوں کو صحت بخش غذائیں کھلانا بہت مشکل کام ہے کیوں کہ بچے صحت سے زیاہ زبان کے چٹخارے کو اہمیت دیتے ہیں۔ انھیں پھل سبزیوں سے کوئی رغبت نہیں ہوتی۔ لیکن غور کریں کہ آج سے پہلے ہمارے والدین کے زمانے میں وہ کون سی چیزیں تھیں جو بچوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرتی تھیں وہ ہم آج کے زمانے میں کیوں نہیں دے سکتے؟ گھر میں بنے حلوے، پکوڑے، مختلف ساسز سے تیار کردہ پاستا اور سیلیڈ ایسی چیزیں ہیں جو آپ کے بچے کی صحت کو نقصان بھی نہیں کرے گی اور ان کو پسند بھی آئے گی۔ ان چیزوں میں اگر چہ محنت لگتی ہے لیکن یہ صحت کے لئے محفوظ ہیں۔ اگر چپس اور پاپڑ دینا بہت ضروری ہو تو اس کے معیار کا خیال ضرور رکھیں جو اگر چہ مقامی طور پر بننے والے اسنیکس سے مہنگے ہوں گے مگر آپ کے بچے کی صحت خراب نہیں کریں گے-
بشکریہ : ہماری ویب

French Fried Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like French Fried Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for French Fried Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4092 Views   |   17 Apr 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچوں کو زہر مت کھانے دیں! آنتوں کی بیماریوں سمیت دیگر بڑھتے مسائل کی وجہ چپس اور فرنچ فرائز

بچوں کو زہر مت کھانے دیں! آنتوں کی بیماریوں سمیت دیگر بڑھتے مسائل کی وجہ چپس اور فرنچ فرائز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کو زہر مت کھانے دیں! آنتوں کی بیماریوں سمیت دیگر بڑھتے مسائل کی وجہ چپس اور فرنچ فرائز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔