سردی کے امراض اور اُن سے بچاو کی آسان تدابیر

آج کل ہر شخص اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بیکٹیریا اور وائرس ہی نزلہ زکام اور کھانسی کی باعث بنتے ہیں ۔ پرانے وقتوں میں نزلے کھانسی کا ذمہ دار پراسرار زہریلے مادے کو ٹھہرایا جاتا تھا ۔ جبکہ چینی باشندے نزلے کی وجوہات کو کچھ اس طرح بیان کرتے تھے کہ ٹھنڈی ہوا ، نزلہ زکام ، کھانسی ، سانس بند ہونا خشکی ، گرمی اورآگ سب بیرونی شیطانی قوتوں کا نتیجہ ہے ۔ اس کی وجوہات جو بھی ہوں لیکن باہر جو بھی موسم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے کچھ لوگ ہمیشہ اس کی گرفت میں فوراًآجاتے ہیں ۔ جبکہ کچھ ایسے خوش بخت بھی ہوتے ہیں جنہیں چھینک بھی نہیں آتی یعنی موسم ان پر اتنا زیادہ اثرانداز نہیں ہوتا ہے ۔

عام نزلہ زکام کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایسے ادارے کی طرح ہے جہاں ماہر اور مؤثر ملازمیں کام کرتے ہیں ۔ انہیں کوئی خاص بیماری بھی نہیں ہوتی لیکن وہ پھر بھی اپنے کا م سے تھوڑے دن کے لیے فراغت چاہتے ہیں تاکہ ان کی زندگی میں جو مشکلات ہیں ان کو حل کر سکیں اور تھوڑا بہت آرام وسکون میسرآسکے ۔ اسی طرح عام نزلہ یا ہلکی سی سانس کی شکایت بھی روح اور اندرونی اعضاء کو دوبارہ توازن میں لانے کے لئے مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

نزلے زکام کی ظاہری علامتوں میں گلے میں درد ، ناک کا بند ہوجانا ، کھانسی اور چھینکیں وغیرہ شامل ہیں ۔ سائنس دان و طبی ماہرین نزلے زکام کی وجہ مختلف قسم کے وائرس بتاتے ہیں ۔ ایک شخص جو نزلے زکام کا شکار ہو کر صحت یاب ہوگیا ہے وہ دوبارہ اس وائرس کی زد میںآسکتا ہے ۔ کیونکہ اس کے جسم کا مدافعتی نظام اتنا طاقتور نہیں ہوتا ہے ۔ اس لئے وہ بار بار نزلے زکام کی پریشانی میں مبتلاء ہو جاتاہے ۔

نزلہ چونکہ وائرس کی وجہ سے ہوتاہے لہذا ان وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے مدافعتی نظام کو فعال رکھنا چاہیئے ۔ مدافعتی نظام طاقتور ہوتو یہ وائرس اتنی آسانی سے حملہ آور نہیں ہوتے ہیں ۔ ہربل طریقہ کار سے ہم جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوطی فراہم کرکے اسے وائرس کے خلاف لڑنے کی قوت فراہم کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بہت سے پودے بھی ایسے ہیں جو خراب موسم سے بچاؤ اور اس قسم کے وائیرل انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ مثلاً لیموں ، لیموں بام ،مشروم وغیرہ ۔ مستقل نزلہ زکام کا شکار رہنا کمزور مدافعتی نظام کی بھی علامت ہو سکتی ہے اور ذہنی دباؤ اور کھنچاؤ سے بھرپور طرز زندگی یا غیر صحت مندانہ ڈائٹ بھی نزلے کی اہم وجہ ہو سکتی ہے ۔ اگر یہ مسائل درپیش ہیں تو آپ جتنی بھی تعدار میں دوائیاں پھانک لیں مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ جب تک آپ صحت بخش اور متوازن غذا کا استعمال نہیں کریں گے ۔

زکام کی پہلی ہی علامت سے اس کا مقابلہ کرنا نہایت ضروری امر ہے ۔ بہتی ہوئی ناک گلے کی سوزش ، بلغم جم جانا یہاں تک کہ نزلے کا سیلاب اُمڈ آئے اور بجائے اس کے آپ اس کو بالکل نظرانداز کردیں ۔ فوراً اس کا علاج شروع کردیں ۔مدافعتی نظام کو مضطوب کرنے کے لیے کدو کے چھوٹے چھوٹے دانے سب سے بہترین جڑی بوٹی ہے ۔ د ن میں تین دفعہ کدو دانے سے حاصل کیے گئے مضریات اگر 24کھانے کے چمچ 20-60گرام استعمال کی جائیں تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ ادرک کااستعمال بھی سینے کی خرابی اور انفیکشن میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔

وٹامن سی کا باقاعدگی سے بھرپور استعمال مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے میں بہت مددکرتا ہے ۔ جسم کے مدافعتی نظام کو قوت بخشتا ہے اور نزلہ زکام کے وائرس سے مقابلہ کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ نزلہ زکام کی علامتیں جب ظاہر ہونا شروع ہو جائیں تو نشاستہ ، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں جیسے کہ شکر اور بے چھنے آٹے سے تیار ہونے والی کنفیکشنری بیکری آئٹم کو ترک کر دیا جائے ۔ کیونکہ یہ تمام اشیاء بلغم اور نزلے کو مزیدبڑھادیتی ہے ۔ اس کے بجائے وٹامن سی سے بھرپور غذا کا استعمال کرنے کی کوشش کریں پھلوں کے استعمال میں اضافہ کریں ۔ پھلوں کا رس بھی نزلے زکام سے محفوظ رکھنے اور اس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

کپکپی اور سردی کے ساتھ چڑھنے والے بخار اگر مریض کو ادرک اور دار چینی کا جوشاندہ استعمال کرایا جائے تو یہ پسینہ لانے اور بخار اُتارنے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ سرد ی سے چڑھنے والے بخار میں پودینے کا پانی یا پودینے کی چائے پینا بہت فائد ہ مند ہے ۔ یہ جسم کو گرم رکھتا ہے اور نزلے سے بچاؤ میں بھی مددکرتا ہے ۔ اس کے علاوہ پودینے کا پانی بلغم کو صاف کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ گلے کی خراش کو دور کرنے کے لیے گرم پانی میں لیموں کا رس اور نمک ڈال کر غرارے کرنا بہترین عمل ہے ۔ اس سے گلے کی سوزش اور خراش میں کمی پیدا ہوتی ہے ۔

Some diseases like cold, flu and cough usually affect in winter. KFoods.com here offers some tips to keep healthy this winter with easy household remedies. Read this article and know affective winter wellness tips which are really helpful to keep you fit and active throughout the season.

Everyone believes that bacteria and virus are the main cause of influenza, cold and cough problems in winter. However, in earlier times, cough and flu problems were believed to be caused by mysterious toxic materials in the body. Chinese people believed the cold winds, flu, cough, heat and fire as a result of evil powers.

Generally, flu and cold is not a disease but like a factory where employees keep working; they are not affected of any disease however they still need some leisure in the day in order to ease their lives. Similarly, flue and cold are helpful to bring body back in balance.

Tags: How to Stay Healthy in Winter Keep Healthy in Winters

Health Tips Winter

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Health Tips Winter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Health Tips Winter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8884 Views   |   20 Jan 2020
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سردی کے امراض اور اُن سے بچاو کی آسان تدابیر

سردی کے امراض اور اُن سے بچاو کی آسان تدابیر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے امراض اور اُن سے بچاو کی آسان تدابیر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔