ٹماٹر سے کریں چہرے کے داغ دھبوں کا مکمل صفایا

آپ نے ٹماٹروں کو ہانڈی پکانے کے لئے تو روز ہی استعمال کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر انہیں تین سیکنڈ تک چہرے پر موجود کیل مہاسوں پر ملا جائے تو ان سے نجات ملنے لگتی ہے۔ ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں وٹامن اے،سی،ای،کے اور بی6ہوتا ہے اوراگر اسے کیل مہاسوں پر لگایا جائے تو اس میں موجود تیزابیت کی وجہ سے چہرے کیpHمعتدل رہتی ہے اور دانے غائب ہونے لگتے ہیں۔ان میں موجود سیلی سائی لک ایسڈ کی وجہ سے جلد پر موجود کیل مہاسے صاف ہوجاتے ہیں اور رنگ بھی نکھرتا ہے۔

چہرے پر ملنے کا طریقہ

ٹماٹر کو دوحصوں میں تقسیم کریں اور انہیں کیل ومہاسے والی جگہ پر رگڑیں اور اس میں سے نکلنے والے پانی کو جلد میں جذب ہونے دیں۔اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی چند لمحے فرست کے ملیں تو ٹماٹروں کو چہرے پر ملیں۔ اگر آپ کے چہرے پر بہت زیادہ کیل مہاسے ہیں توتھوڑا ساوقت نکال کر ٹماٹر لے کر اس کے اوپر سوراخ کریں اور اس میں سے بیج اور گودانکال کراسے چہرے پر مل لیں اور ایک گھنٹے بعد چہرے کو تازہ پانی سے دھولیں۔اگر آپ چاہیں تو ٹماٹر کے گودے میں دہی یا کھیرے پیس کر بھی ملاسکتے ہیں اور اس ماسک سے چہرے کو نکھار دے سکتے ہیں۔

ایک اور طریقہ میں آپ ٹماٹر کے گودے میں چند قطرے لیموں کا رس ملاکر اسے چہرے پر پانچ منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں،کیل مہاسے بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور چہرے کی جلد ملائم ہوجائے گی۔

Using tomato for acne, pimples and scars is the easiest remedy you can try for your face problems. Tomato is enriched with vitamin A, vitamin C, vitamin E, K and B6. And if you rub a fresh tomato slice on your face acne for seconds, its acidity helps face skin maintain its pH and ultimately scars and acnes start disappearing. Salicylic acid in tomatoes works as a natural treatment for scars.

Here is how to use tomato for a clear and smooth skin.

Tomato For Acne

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Tomato For Acne and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tomato For Acne to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Beauty and Skin Care  |   2 Comments   |   33005 Views   |   02 Jul 2018
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

G mery face chaaiyan aye ha is k liy plz koi garilo totka btye

  • sana, peshwr

Nice. It will cost me nothing and hope it will work!

  • Sumayya,

ٹماٹر سے کریں چہرے کے داغ دھبوں کا مکمل صفایا

ٹماٹر سے کریں چہرے کے داغ دھبوں کا مکمل صفایا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹماٹر سے کریں چہرے کے داغ دھبوں کا مکمل صفایا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔