Ahsan Khan Says He Groomed Her Wife And Maintain Hygiene
پاکستانی ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار احسن خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں دلچسپ گفتگو کی۔ انہوں نے نہ صرف اپنی ذاتی زندگی کے راز کھولے بلکہ بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال اور ذاتی صفائی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
احسن خان نے کہا، ندا، آپ یقین نہیں کریں گی، اگر میری بیوی یا بچے گھر میں بے ترتیب یا بے ڈھنگے کپڑے پہنے ہوں تو میں فوراً کہتا ہوں کہ تیار ہو جاؤ۔ میں چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی نوٹس کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی خوبصورت کپڑوں میں ہو اور بال بھی سنورے ہوں۔ اگر میں خود ہر وقت تیار ہوں تو میری بیوی بھی تیار ہو۔ میں نے انہیں بار بار سمجھا کر اس بات کی تربیت دی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرت ہوئے بتایا، مثال کے طور پر، میں ان کے لمبے بال پسند کرتا ہوں۔ کبھی کبھار میں نے کہا کہ بال کٹوا لو، لیکن میں لمبے بال ہی پسند کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مخصوص رنگ پہنیں۔ پرانے یا کھردرے نائٹ سوٹس مجھے پسند نہیں۔ میں کبھی کبھار ان کے اور بچوں کے وہ کپڑے چھپا دیتا ہوں جو مجھے پسند نہیں، اور خادمہ کو دے دیتا ہوں کہ پھینک دیں۔ ایک بار تو میں نے اپنی بیٹی کی ٹی شرٹ بھی دے دی۔
بیگم کی پسند کا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، میری بیوی کو میرے قمیض کے بٹن کھلے پسند نہیں، لیکن میں انہیں کھلا چھوڑ دیتا ہوں— لیکن جب میں ان کے ساتھ ہوتا ہوں تو بٹن ضرور بند رکھتا ہوں۔
صفائی اور ذاتی ہائجین کے حوالے سے انہوں نے کہا، کبھی خواتین کہتی ہیں کہ ان کے شوہر کی سانس یا جسم کی بو خراب ہوتی ہے کیونکہ وہ باقاعدگی سے نہاتے نہیں۔ دونوں شریک حیات کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی صفائی کا خیال رکھیں۔ کوشش کریں کہ خود صاف رہیں اور اپنے پارٹنر کو بھی صاف رہنے کی ترغیب دیں۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ مصروف ہیں، وقت نہیں ملتا، لیکن کم از کم ایک دوسرے کے لیے تو کوشش کریں۔ اسلام میں بھی صحت اور صفائی کی بہت اہمیت ہے۔ عرب دنیا میں لوگ ذاتی صفائی پر خاص توجہ دیتے ہیں؛ مرد اور خواتین دونوں خوشبودار اور صاف ستھرے رہتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahsan Khan Says He Groomed Her Wife And Maintain Hygiene and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahsan Khan Says He Groomed Her Wife And Maintain Hygiene to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.