پہلے دن اتنا درد ہوتا ہے، سانس لینا بھی مشکل لگتا ۔۔ آپ بھی ہر ماہ پیریڈز کے درد سے پریشان رہتی ہیں تو سونف کو اس طرح لازمی استعمال کریں

پیریڈز ہر ماہ ہوتے ہیں اور اگر کسی ماہ یہ تاخیر سے ہوں تو لڑکیوں اور خواتین کو پریشانی ہونے لگتی ہے۔ پہلے پیریڈز نہ ہونے یا دیر سے ہونے کی فکر لگتی ہے اور پھر جب ہو جائیں تو درد سے جان ہلکان ہوتی ہے۔ خصوصاً پہلے 2 دنوں میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ وہ بچیاں جن کو پہلی مرتبہ پیریڈز ہوتے ہیں وہ تو سمجھ ہی نہیں پاتی ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

بہرحال آج ان سب لڑکیوں اور خواتین کے لئے حکیم کا بتایا ہوا آسان نسخہ موجود ہے جو پیریڈز کے درد سے تڑپتی ہیں اور خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہیں۔

سونف کا نسخہ:

اجزاء:

٭ ایک چمچ سونف،
٭ آدھا گلاس پانی،
٭ آدھا چمچ کلونجی پاؤڈر،
٭ شہد آدھا چمچ

طریقہ:

٭ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح پکائیں کہ سونف کی چائے تیار ہو جائے۔
٭ اس کو پینے سے پیریڈز کا درد بھی کم ہوتا ہے اور جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔

فائدہ:

٭ ماہواری میں خون کا بہاؤ نارمل رکھنے کے لیے بھی یہ نسخہ بہت کارآمد ہے۔
٭ ایسی خواتین جن کو پی سی او کا مسئلہ ہے اور پیریڈز ریگولر نہیں ہیں، یہ ان کے جسم می گرمی پیدا کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1060 Views   |   05 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پہلے دن اتنا درد ہوتا ہے، سانس لینا بھی مشکل لگتا ۔۔ آپ بھی ہر ماہ پیریڈز کے درد سے پریشان رہتی ہیں تو سونف کو اس طرح لازمی استعمال کریں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پہلے دن اتنا درد ہوتا ہے، سانس لینا بھی مشکل لگتا ۔۔ آپ بھی ہر ماہ پیریڈز کے درد سے پریشان رہتی ہیں تو سونف کو اس طرح لازمی استعمال کریں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.