بچی کی پیدائش کے بعد میری کمر میں شدید درد رہتا تھا مگر پھر دو جوئے لہسن نے میری مدد کرنا شروع کردی

جب میری شادی ہوئی تو میری عمر بیس سال تھی انٹر کے پرچوں کے فوراً بعد میری شادی ہو گئی اور شادی کے پہلے ہی مہینے میں امید سے بھی ہو گئی- خوش قسمتی سے میرے شوہر بہت اچھے اور خیال رکھنے والے تھے حمل کے دنوں میں انہوں نے میرا بہت خیال رکھا- مجھے اچھی سے اچھی غذا کھلانے کی کوشش کی مگر شدید متلی اور الٹی کے سبب میں بہت اچھی غذا نہ لے سکی جس کی وجہ سے میں نو مہینے میں کافی کمزور ہو گئی-

خوش قسمتی سے ڈلیوری کے وقت کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہوئی اور میں نے نارمل ڈلیوری کے ذریعے ایک بیٹی کو جنم دیا ۔ میری والدہ نے میری زچگی کے بعد میرے لیے تمام مغزیات کو ملا کر پنجیری بنائی اور مجھے ہدایت کی کہ یہ روزانہ چالیس دن تک استعمال کروں تاکہ زچگی کے سبب ہونے والی کمزوری کو دور کر سکوں- اور اس کے ساتھ ساتھ میری ساس نے دیسی گھی کو بھی میرے کھانے میں شامل کر دیا تاکہ میری کمی کو پورا کیا جا سکے-

مگر انہی دنوں میری بچی کو شدید ترین یرقان ہو گیا میں اپنی بچی کو اپنا ہی دودھ پلا رہی تھی- لہٰذا ڈاکٹروں نے مجھے گرم چیزیں اور چکنی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جس کی وجہ سے امی اور ساس کی بنائی ہوئی تمام طاقت والی غذاؤں سے پرہیز شروع ہو گیا-

زچگی کے چالیس دن کے آرام کے بعد میں جب بستر سے اٹھی تو میری کمر کے شدید درد نے مجھے آن گھیرا ۔ میرے لیے اٹھنا بیٹھنا محال ہو گیا یہاں تک کہ اپنی شیر خوار بچی کو بھی گود میں اٹھا کر کھڑا ہونا میرے لیے ممکن نہ رہا-

شدید کمر درد کے سبب میری حیثیت ایک مفلوج کی سی ہو گئی میرا اٹھنا بیٹھنا محال ہو گیا- درد کش ادویات کے مستقل استعمال کے سبب میرا معدہ بری طرح بگڑ گیا میں نے ڈاکٹروں کو چکر لگانے شروع کر دیے- سب ڈاکٹر مجھے درد کم کرنے کی دوا دے دیتے تھے مگر مستقل آرام کا کوئی حل نہیں بتاتے تھے-

اس وقت مجھے ایک دائی نے صبح نہار منہ لہسن کے دو جوئے کھانے کا مشورہ دیا اس کے اس مشورے پر مجھے بالکل بھی یقین نہ آیا- مگر تکلیف کی زیادتی کے سبب میں نے باقی نسخوں کی طرح اس کو بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا-

اس کے ساتھ ساتھ اس دائی نے مجھے سرسوں کے تیل میں لہسن کے جوئے جلا کر اس تیل کی کمر پر مالش کا بھی مشورہ دیا- اس کے اس نسخے پر عمل کرتے ہوئے صرف ایک ہفتہ ہی ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ میرا درد کم ہوتے ہوتے ختم ہوتا گیا-

آج میں تین بچوں کی ماں ہوں مگر جب بھی کمر میں درد محسوس ہوتا ہے میں لہسن کا استعمال شروع کر دیتی ہوں اور اس سے میرا درد اس طرح غائب ہو جاتا ہے جیسے کہ کبھی تھا ہی نہیں- میں اب تمام خواتین کو یہ مشورہ دوں گی کہ زچگی کے بعد ہونے والے کمر درد کے لیے اس جادوئی نسخے کا استعمال کریں اور صحت مند زندگی گزاریں-

واضح رہے کہ اس نسخے کے استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں-

Delivery Ke Baad Kamar Dard

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Delivery Ke Baad Kamar Dard and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Delivery Ke Baad Kamar Dard to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7637 Views   |   08 Feb 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچی کی پیدائش کے بعد میری کمر میں شدید درد رہتا تھا مگر پھر دو جوئے لہسن نے میری مدد کرنا شروع کردی

بچی کی پیدائش کے بعد میری کمر میں شدید درد رہتا تھا مگر پھر دو جوئے لہسن نے میری مدد کرنا شروع کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچی کی پیدائش کے بعد میری کمر میں شدید درد رہتا تھا مگر پھر دو جوئے لہسن نے میری مدد کرنا شروع کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔