یہ چکنائی ہر سال 30 ہزار افراد کی موت کی وجہ بنتی ہے.. آپ کے بچے بھی آلو کے چپس شوق سے کھاتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں

فرنچ فرائز بچوں کو بہت َیادہ پسند ہوتے ہیں۔ خستہ، نمکین اور ذائقہ دار الو کے چپس جو بچوں اور بڑوں دونوں کے پسندیدہ ہیں۔ البتہ حالیہ تحقیق کے مطابق اس بظاہر عام سی غذا کے کچھ نقصانات بھی سامنے آئے ہیں۔

وزن بڑھاتے ہیں

فرنچ فرائز کے بنیادی نقصانات میں سے پہلا اور سب سے بڑا نقصان ان میں کیلوریز اور چکنائی کی مقدار کی زیادتی ہونا ہے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق فرنچ فرائز بچوں اور بڑوں دونوں میں وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ روزانہ صرف ایک پیالہ فرنچ فرائز کھانے سے چار سالوں میں 3.4 پاؤنڈ وزن بڑھتا ہے۔ اس کی وجہ فرنچ فرائز میں موجود غیر صحت بخش چکنائی اور کیلوریز کی بھاری مقدار ہے، جو موٹاپے کی وجہ بنتی ہے۔

نمک کی زیادتی

فرنچ فرائز کا ایک اور اہم نقصان ان میں سوڈیم کی موجودگی ہے۔ سوڈیم ایک معدنیات ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ فرنچ فرائز کو اکثر لذیذ بنانے کے لئے کچھ مصالحے بھی ڈالے جاتے ہیں۔ کچھ فاسٹ فوڈ ریستوراں فی سرونگ میں 800 ملی گرام سوڈیم کا اضافہ کرتے ہیں۔ جو ہائی بلڈ پریشر یا دل کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے مزید خطرناک ہوجاتا ہے۔

خطرناک چکنائی جو موت کی وجہ بن سکتی ہے

آلو کے چپس کو اکثر غیر صحت بخش تیلوں میں پکایا جاتا ہے جن میں ٹرانس چربی زیادہ ہوتی ہے۔ ٹرانس چربی خراب کولیسٹرول (LDL) کی سطح کو بڑھانے اور اچھے کولیسٹرول (HDL) کی سطح کو کم کرنے کے لیے جانک جاتی ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس فیٹس صرف ریاستہائے متحدہ میں سالانہ 30,000 اموات کے لیے ذمہ دار ہیں۔

Fries 30 Hazar Afrad Ki Mout Ki Waja

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fries 30 Hazar Afrad Ki Mout Ki Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fries 30 Hazar Afrad Ki Mout Ki Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7641 Views   |   10 Jul 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ چکنائی ہر سال 30 ہزار افراد کی موت کی وجہ بنتی ہے.. آپ کے بچے بھی آلو کے چپس شوق سے کھاتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں

یہ چکنائی ہر سال 30 ہزار افراد کی موت کی وجہ بنتی ہے.. آپ کے بچے بھی آلو کے چپس شوق سے کھاتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ چکنائی ہر سال 30 ہزار افراد کی موت کی وجہ بنتی ہے.. آپ کے بچے بھی آلو کے چپس شوق سے کھاتے ہیں تو ایک بار یہ بھی پڑھ لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔