گرمی سے بچنا چاہتے ہیں تو لسّی کا استعمال کریں۔۔۔ یہ کوئی عام لسی نہیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے ناقابل یقین راز جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لسّی ہماری روایتی اور ثقافتی مشروبات میں شامل اور بے حد مقبول ہے، یہ فائدے مند اور آپ کو تروتازہ بنانے والا مشروب ہے، اس کا استعمال گرمیوں میں وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کا آسان زریعہ ہے دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں چینی یا نمک اور ٹھنڈا پانی مِلا کر لسی بنائی جاتی ہے۔
پنجاب میں اس کا استعمال مکئی کی روٹی اور سرسوں کے ساگ یا پھر آلو کے پراٹھوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، لسّی جتنی مزیدار ہے اتنی ہی سکون بخش اور فائدے مند بھی ہے، لسّی کے ہماری صحت پر کیا فوائد ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

لسّی کے صحت پر فوائد

• نظامِ ہاضمہ

لسّی کا استعمال ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے، کیونکہ دہی معدے کے لئے ہلکا اور صحت کو فائدہ پہنچانے والے بیکٹیریا سے بھرپور ہوتا ہے جس کے استعمال سے کھانا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے، اس کا استعمال ہماری آنتوں کو چکنا کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کو ہموار بناتا ہے۔

• پروبائیوٹکس کا بہترین ذریعہ

لسّی کا استعمال صحت مند بیکٹیریا کی توسیع کو متاثر کرتا ہے اور ہماری آنتوں میں خراب بیکٹیریا کی افزائش کو کم کرتا ہے، لسی میں موجود پروبائیوٹکس جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

• جسم کے نظام کو بہتر بنائے

لسّی میں لیکٹک ایسڈ اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسمانی نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور ہمارے جسم کو کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

• جسم کی گرماہٹ کو دور کرے

لسی ایک نہایت ٹھنڈا مشروب ہے جس کا گرمیوں میں استعمال ہمارے جسم کو گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے، لسی کا استعمال جسم کو تروتازہ بناتا ہے، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتی اس لئے گرمی کے موسم میں لسّی کا استعمال بے حد ضروری ہے۔

• ہڈیوں کے لئے مفید

لسی کا استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، لسی کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

• جِلد کے لئے مفید

لسی میں لیکٹک ایسڈ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو چہرے سے نشانات دور کرتا ہے اور ہماری جلد کو ہموار بنانے کے لئے مفید ہے، لسی کا مستقل استعمال ہماری جِلد کو خوبصورت بناتا ہے۔
اس لئے اس گرمی کے موسم میں خود کو لسّی کے استعمال سے ضرور فائدہ پہنچائیں تاکہ آپ بھی یہ تمام فوائد حاصل کر کے پُرسکون گرمیاں گزار سکیں۔

Garmiyon Main Lassi Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Garmiyon Main Lassi Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmiyon Main Lassi Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Misbah  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4030 Views   |   30 May 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرمی سے بچنا چاہتے ہیں تو لسّی کا استعمال کریں۔۔۔ یہ کوئی عام لسی نہیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے ناقابل یقین راز جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

گرمی سے بچنا چاہتے ہیں تو لسّی کا استعمال کریں۔۔۔ یہ کوئی عام لسی نہیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے ناقابل یقین راز جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی سے بچنا چاہتے ہیں تو لسّی کا استعمال کریں۔۔۔ یہ کوئی عام لسی نہیں اس میں پوشیدہ ہماری صحت کے ناقابل یقین راز جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔