ادرک کے 18 حیران کن طبی فوائد

ادرک ایک سبزی ہے اور اس کو مختلف سبزیوں ، دالوں اور گوشت کے پکوانوں میں ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کا بہترین مصالحہ تیار ہو اور کھانے لذیذ بنیں ۔ خاص طور پر ایسی سبزیوں میں اس کا ڈالنا ضرور ہوتا ہے جو بادی ہوں جیسے آلو یاگوبھی وغیرہ ۔ یہ سبزی کھانوں میں لذت پیدا کرنے کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔ یہ تازہ ہی استعمال میں لائی جاتی ہے اگر اس کو خشک کرلیا جائے تو یہ سونٹھ بن جاتی ہے اور اسی نام سے مارکیٹ میں فروخت بھی ہوتی ہے ۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار بھی موجود ہوت ہے اور تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک ہے ۔

ادرک کے طبی فوائد :
۱۔ ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹا ٹکڑا کھالیا کریں ۔
۲۔ بلغم جاری کرتی ہے ۔
۳۔ جگر کو تقویت دیتی ہے ۔
۴۔ جسمانی دردوں کے لئے ذریعہ نجات ہے ۔
۵۔ معدے اور انتڑیوں کے جملہ امراض میں فائد ہ مند ہے، جن میں خاص طور پر انتڑیوں کی سوزش ہے ۔
۶۔دماغی امراض میں مفید ہے ۔
۷۔ ایسے خواتین و حضرات جن کو بھوک نہ لگتی ہووہ ادرک کا استعمال کریں کیونکہ ادرک بھوگ لگاتی ہے ۔
۸۔ سردیوں میں اگر کھانسی ہوجائے تو ادرک کے رس کو شہد میں ملا کرلیں ، آرام آئے گا۔
۹۔ ادرک گردوں اور مثانے میں طاقت پیدا کرتی ہے ۔
۱۰۔ متلی ، قے اور بدہضمی کیلئے فائدہ مند ہے ۔
۱۱۔ یرقان اور بواسیر کے لئے اس کا استعمال مفید ہے ۔
۱۲۔ اس میں شامل میگنیشیم اور زنک ہمارے خون کے سرکولیشن کونارمل رکھتا ہے ، اس لئے سردرد میں مددگار ہے ۔
۱۳۔نزلہ ، زکام اور بخار میں اس کی یخنی بنا کر پی لیں یا اس کا رس چائے میں شامل کرکے لے لیں ۔
۱۴۔ادرک کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کرتی ہے ۔
۱۵۔ گھبراہٹ اور بے چینی جیسے مسائل میں بھی ادرک مفید ہے ۔
۱۶۔ کمر کے نچلے حصے میں اگر درد ہو تو اس سے افاقہ ہو جاتا ہے ۔
۱۷۔ عورتوں کے مخصوص ایام میں دردوں کو کم کرنے میں مفید ہے ۔
۱۸۔ ادرک خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور اس کو بڑھنے نہیں دیتا اس لئے شوگر کے مریضوں کے لئے ادر بہت مفید شے ہے ۔

نوٹ :
ادرک کا استعمال ضرورت سے زیادہ نہ کریں ۔
ایسے خواتین و حضرات جو خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال کررہے ہوں وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ادرک کا استعمال کریں ۔

Adrak Khane Ke 18 Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Khane Ke 18 Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Khane Ke 18 Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Misbah  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4463 Views   |   06 Mar 2022
About the Author:

Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ادرک کے 18 حیران کن طبی فوائد

ادرک کے 18 حیران کن طبی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک کے 18 حیران کن طبی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔