بیسن کی روٹی کھانے میں مزیدار،ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی غذائیت اور فوائد سے بھرپور۔

بیسن کی روٹی اکثر گھروں میں خاصی پسند کی جاتی ہے اور شوق سے کھائی جاتی ہے اس کی کئی اقسام بھی ہیں ۔ یہ سادی بھی بنتی ہے اور مصالحے والی بھی بنائی جاتی ہے ،ذائقے کے ساتھ ساتھ یہ غذائیت سے بھی بھرپور ہے ۔ بیسن کی روٹی ڈائیٹ کرنے والوں سے لے کر ذیابیطس کے مریضوں تک سب کے لئے فائدے کا خزانہ ہے۔اس کو روز استعمال کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں، بیسن چنوں سے بنتا ہے اور چنے نیوٹریشنز یعنی معدنی اجزاء سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اس میں آئرن، پوٹاشئیم، زنک ،میگنیز، کیلشئیم ،وٹامن بی 6، اور فائبرز کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے بیسن کی روٹی کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا ہمارے لئے فائدے مند ہے۔ بیسن غذائیت کا خزانہ ہے لیکن بیسن میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے بیسن کی روٹی بہت عمدہ ڈائیٹ فوڈ ثابت ہوتی ہے موٹاپے کا شکار لوگ گندم کے آٹے کی روٹی کی بجائے بیسن کے آٹے کی روٹی استعمال کریں تو ان کا وزن بہت جلد کم ہو گا، کیونکہ بیسن کی روٹی فائبر سے بھر پور ہوتی ہے اس لیے یہ کھانے کے بعد آپ کو بھوک محسوس نہیں ہوگی،اور پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا۔

چہرے کا نکھار اور دل کی صحت کا ضامن

بیسن کی روٹی کھانے سے چہرہ نکھرنا شروع ہوجاتا ہے کیونکہ بیسن میں بڑی مقدار میں آئرن یا فولاد موجود ہوتا ہے، اس کی روٹی کھانےسے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے اور جسم میں تازہ خون پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رنگ روپ نکھرتا ہے، بیسن کی روٹی بلڈ پریشر میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ اسکو ناشتے میں کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ بیسن میں قدرتی خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ جسم سے کولیسٹرول کوکم کرتا ہے۔ دوپہر کوکھانے میں بیسن کی روٹی کھانے سے انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں کولیسٹرول لیول متوازن ہونا شروع ہو جائے گا اس لیے بیسن کی روٹی کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول کنٹرول میں رہے گا تو دل بھی صحت مند رہے گا۔

ذیابیطس کے مریضوں کی ذائقے دارغذا

بیسن کی روٹی شوگر کے مریضوں کے لیے اکسیر ہے یہ شوگر کے مریضوں کے لیے تین طرح سے فائدہ مند ہے پہلا یہ کہ بیسن کی روٹی خون میں گلوکوز کی مقدار کو نہیں بڑھنے دیتی، دوسرا اس میں شامل منرلز اور ؤٹامنز سے شوگر کے مریضوں کو بھر پورغذائیت ملتی ہے جس سے کمزوری نہیں ہوتی۔ بیسن کا استعمال لبلبے کے لیے بہت مفید ہے اس کے استعمال سے لبلبے کو طاقت ملتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کی خاص کیفیت جس میں لگتا ہے کہ جسم میں جان نہ ہو ایسے میں دوپہر کے وقت بیسن کی روٹی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔

تھکاوٹ کا احساس کم کرتی ہے توانائی بہم پہنچاتی ہے

بیسن کی روٹی کھانے سے جسم میں دیر تک توانائی رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے تھکاوٹ کا احساس کم ہوتا ہے۔اس لئے جن لوگوں کا انرجی لیول جلدی کم ہو جاتا ہے ان کو بیسن کی روٹی ضرور استعمال کرنی چاہیے۔ بیسن کی روٹی معدے کے لیے بہت مفید ہوتی ہے کیونکہ یہ کھانے کے لحاظ سے لائیٹ ہوتی ہے اس لیے ہضم کرنے میں بہت زیادہ آسان رہتی ہے جن لوگوں کو ہاضمے کی خرابی ہے ایسے میں بیسن کی روٹی میں مصالحوں کے ساتھ ادرک اور اجوائن ضرور ڈالیں تو بیسن کی روٹی کا استعمال ان کے لیے بہت مفید ہو جائے گا ،گیس اور تیزابیت میں بھی بیسن کی روٹی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ یہ روٹی کمزور ہاضمے کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کو صحت یاب کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ اس روٹی کو مسلسل ایک مہینے تک روزانہ دوپہر کے وقت استعمال کرنے سے چار سے پانچ کلو وزن کم ہوسکتا ہے۔

Besan Ki Roti Ke Fayde

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Besan Ki Roti Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Besan Ki Roti Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4372 Views   |   18 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیسن کی روٹی کھانے میں مزیدار،ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی غذائیت اور فوائد سے بھرپور۔

بیسن کی روٹی کھانے میں مزیدار،ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی غذائیت اور فوائد سے بھرپور۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیسن کی روٹی کھانے میں مزیدار،ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی غذائیت اور فوائد سے بھرپور۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔