لڑکے والے کہتے ہیں کہ لڑکی شوبز چھوڑ دے۔۔ یشما گل نے شادی کے لئے مردوں کو کیا پیشکش کردی؟

"آج تک کوئی رشتہ نہیں آیا، نہ کوئی مرد ہم سے رابطہ کرتا ہے"

پاکستانی اداکارہ یشما گل نے حالیہ شو میں اپنی نجی زندگی اور شادی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:

"ابھی تک مجھے شادی کے لیے نہ تو کوئی رشتہ ملا ہے اور نہ ہی کوئی مرد مجھ سے رابطہ کرنے کی ہمت کر رہا ہے۔ شاید لوگ ڈر جاتے ہیں۔"

اداکارہ نے ملازمت پیشہ خواتین، خاص طور پر شوبز کی دنیا میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات پر روشنی ڈالی:

"لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکاراؤں کو شادی کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ بالکل غلط ہے۔ ہم بھی دوسری عورتوں کی طرح ہیں، بلکہ ہمیں زندگی کے ساتھی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ عوام یہ سمجھتے ہیں کہ شوبز خواتین ہر وقت مصروف اور گھر کے کاموں سے ناآشنا ہوتی ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

"ہمیں بھی کھانا پکانا اور گھر سنبھالنا آتا ہے، اور ہم شادی کی اہمیت کو بھی سمجھتی ہیں۔"

یشما گل نے بتایا کہ ان کے خاندان سے اگر کوئی رشتہ آتا ہے تو سب سے پہلا مطالبہ یہی ہوتا ہے کہ وہ شوبز چھوڑ دیں۔

"اگر مجھے اپنے خیالات کے مطابق 100 فیصد درست مرد ملا تو میں شوبز چھوڑنے کو بھی تیار ہوں، لیکن فی الحال میں ایسا نہیں کرنا چاہتی۔"

ماضی میں ایک ڈیٹنگ ایپ کی تشہیر کے دوران، یشما گل نے انکشاف کیا تھا کہ ایپ پر پروفائل بنانے کے بعد انہیں 10 ہزار سے زائد شادی کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا:

"رشتہ کرانے والی ایک خاتون نے مجھ سے 8 لاکھ روپے مانگے تھے، جسے سن کر میں حیران رہ گئی۔"

یشما گل نے واضح کیا کہ مردوں کو اداکاراؤں سے شادی کے بارے میں جھجک ختم کرنی چاہیے۔

"اداکارائیں بھی عام انسان ہیں، ان کے بھی جذبات اور مسائل ہوتے ہیں۔ اگر آپ اچھے ہیں تو ہم سے رابطہ ضرور کریں۔"

اداکارہ نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی، جو خدا کا خوف رکھنے والا ہو۔ ان کی یہ شرط آج بھی برقرار ہے، مگر انہیں اب بھی اپنے خیالات کے مطابق کوئی شخص نہیں ملا۔

یشما گل کا یہ انکشاف نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ ان کے شائقین کے لیے ایک اہم پیغام بھی ہے کہ اداکارائیں بھی عام انسان ہیں اور شادی کے خواب دیکھتی ہیں۔

Yashma Gill About Her Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yashma Gill About Her Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yashma Gill About Her Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   677 Views   |   01 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 January 2025)

لڑکے والے کہتے ہیں کہ لڑکی شوبز چھوڑ دے۔۔ یشما گل نے شادی کے لئے مردوں کو کیا پیشکش کردی؟

لڑکے والے کہتے ہیں کہ لڑکی شوبز چھوڑ دے۔۔ یشما گل نے شادی کے لئے مردوں کو کیا پیشکش کردی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکے والے کہتے ہیں کہ لڑکی شوبز چھوڑ دے۔۔ یشما گل نے شادی کے لئے مردوں کو کیا پیشکش کردی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔