Khubsurti Ko Nikharne ke Liye Besan ke 5 Fawaid

خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے بیسن کے فوائد

خشک جلد کے لیے :
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کے لیے بھی نہایت بہترین و کارگر ثابت ہوتا ہے بیسن مختلف اقسام کی جلد پر مختلف طریقہ کا ر کو عمل میں لا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ عموماً بیشتر لوگوں کا نظریہ یہی ہے کہ بیسن جلد کی اضافی چکنائی کو جذب کرنے کے لیے استعما ل ہوتا ہے ۔ یہ بالکل صحیح ہے لیکن خشک جلد کی حامل خواتین بیسن سے بھرپور استفادہ کر سکتی ہیں اس کے لئے آپ کو ذیل میں بتائی جانے والی ٹپس پر عمل کرنا ہوگا ۔

ایک پیالی میں دو کھانے کے چمچ بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی ، شہد اور ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کرکے بہترین ساپیسٹ بنالیں اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں جب پیک خشک ہو جائے تو پانی سے دھوکر صاف کرلیں ۔یہ فیس پیک خشک کی حامل خواتین کے لیے نہایت آئیڈیل ثابت ہو تا ہے ۔ یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے ۔ خشک جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کو مہینے میں دو بار ضرور آزما کر دیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیلی و فرق محسوس کریں گی ۔

چکنی جلد کے لیے :
چکنی جلد کے لیے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے جو گلینڈزاضافی آئل پیدا کرتے ہیں انکو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمک دار بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ کسی کیمیائی اجزاء سے بھرپور فیس واش یا صابن بار کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دو بار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا اور چہرے پر نمایاں ہونے والا ائل بھی کافی حد تک کم ہوجائے گا ۔

چکنی جلد کی مالک خواتین کے لئے نہایت آسان فیس پیک بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ بیسن میں تھوڑے سے قطرے عرق گلاب کے شامل کرکے اس پیک کو چہرے اور گردن پر لگالیں جب پیک خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھولیں اور تمام بیسن صاف کردیں ۔ آپ اس پیک میں دودھ یا دھی بھی شامل کرکے چہرے پر لگا کر اس کی خوبصورتی کو اُبھار سکتی ہیں ۔ چکنی جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کو ہفتے میں دوبار استعما ل کرسکتی ہیں ۔

کیل مہاسے اور دانوں کے لیے :
دانے اور پھوڑے پھنسیاں جلد کی سطح پر گہرے بدنما داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں ۔ ایکنی وپمپلز کی شکار جلد انتہائی حساس ہوجاتی ہے اور اس کو خصوصی دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تو ایکنی و پمپلز زدہ جلد کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بیسن سے تیار شدہ فیس پیک چہرہ پر لگائیں ۔ بیسن میں شہد کو اچھی طر ح مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور پورے چہرے اپلائی کرلیں ۔

فیس پیک خشک ہونے کے بعد پانی سے نہایت نرمی وملائمت کے ساتھ صاف کرلیں ۔ آپ اس فیس پیک کو روزانہ کی بنیاد پر لگانے کے عمل کو یقینی بنالیں ۔شہد میں جراثیم سے لڑنے کی قابلیت وصلاحیت موجودہوتی ہے جس کی بدولت شہد سے ایکنی وپمپلز کو کم کرنے اور اس کی روک تھام کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

دوسری صورت میں آپ اس میں صندل پاؤڈر ، ہلدی پاؤڈر اور عرق گلاب کو مکس کرکے دوسرا پیک تیار کرسکتی ہیں ۔ ان تمام پیک کے استعمال سے آپ ایکنی وپمپلز سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں ۔

جلد پر داغ دھبو ں کے لئے :
داغ دھبے اور نشانات جلد کی ساخت کو ناہموار اور کھردار بنادیتے ہیں ۔ جبکہ کھلے ہوئے مساموں میں گرد وغبار اور گندگی داخل ہو کر پمپلز کی شکل اختیار کرلیتے ہیں چنانچہ بے داغ وشگفتہ جلد پانے کے لیے پمپلز کا علاج کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے ایکنی و پمپلز کے داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے بیسن میں کھیرے کا رس شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں اور اس کو پورے چہرے پر اپلائی کرلیں خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔

اس پیک کو دن میں ایک بار ضرور لگائیں یہ چہرے سے بدنما داغ دھبوں کو مٹانے میں معاونت کرے گا اور آپ کی جلد کو جاذب نظر اور تابندہ بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔

جھلسی ہوئی جلد کے لیے :
صرف یہ ایک پیک تمام اقسام کی جلد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے بیسن ، لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجاں کرکے بلینڈ کرلیں اور عرق گلاب شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں چہرے پر پیک اپلائی کریں اور خشک ہونے پر پانی سے دھولیں ۔ اس پیک کا استعمال نہ صرف آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مدد کریگا بلکہ آپ کی جلد کو دلکش وحسین لُک عطا کرے گا ۔ دھوپ میں جھلسی ہوئی سوختہ جلد اس پیک کے استعمال سے اپنی درست حالت میں واپس لوٹ کر آسکتی ہے اور جلد کی رعنایت بحال ہوسکتی ہے ۔

بیسن کو کھانے کے علاوہ اگر اس کو درست ومتوازن طریقہ سے جلد کی حفاظت کے لیے باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد کی صحت وتندرستی اور خوبصورتی کا ضامن ہوسکتا ہے ۔ صنف نازک ہونے کی حیثیت سے اپنی جلد کا بھرپور طریقے سے تمام سنگھاری نسخوں پر عمل کرکے دیہاں رکھیے اور خوش رہنے اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کیجئے ۔

Gram Flour (Besan) is a common food ingredient. We use it to make pakorey and some other things. You may not know that it is a wonderful food item which can also work to improve your beauty. Don't worry! KFoods will tell you how to use Gram Flour (Besan) other than it's use in cooking. Girls are lucky to read this article. As it is easily available in every home, they don't need to rush to markets to seek it. Just pick it from the kitchen cabinet and use as instructed below in the article. Here is how to use gram flour for beauty.

Tags: Beauty with Gram Flour Besan Se Khubsoorati Gram Flour Benefits

Khubsurti Ko Nikharne Ke Liye Besan Ke 5 Fawaid

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khubsurti Ko Nikharne Ke Liye Besan Ke 5 Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khubsurti Ko Nikharne Ke Liye Besan Ke 5 Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rukhsana Jabeen  |   In Beauty and Skin Care  |   12 Comments   |   108530 Views   |   03 May 2015
About the Author:

Rukhsana Jabeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rukhsana Jabeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 December 2024)

Khubsurti ko nikharne ke liye besan ke 5 fawaid is a very good advice article as I have learned many good things regarding taking care of my beauty and preserving it with natural foods.

  • sidra, islamabad

nice info about gram flour for beauty.

  • Yamna,

Meri skin ptli ho gyi he or dhbe bn gye hen plz kuch btaen

  • ,

Type your Comments here mujhe jhariyu ka masla he mere age 27 he dekhne me 35 sal ki lagte. hon plz iska koe acha tareeka ya carm bataye

  • saima, matle

I appreciate findings of kfoods.com that are shared hereby with us. Many of your tips are so easy to do that we even do not have to go to market to buy ingredients needed. Much thanks!

  • Abr e Rehmat,

ye tips larkon kely bhi ha?

  • adnan, peshawar

meri face ki skin ky androni dany ha please mujy koi tips baty thank you

  • saima, fsd

besan boht kaam ki cheez hai. ghar me wese to ata hi hai us se kai qisim ki beauty tips bhi banai ja sakti hain

  • Humnah,

Send me your good tips

  • Tanveer Bokhari, jeddah

Mujhe boht achi lageen ye tips . besan hamesha hi ghar pe hota hai mai boht aram se bana lungi ye sari cheezain. shukria

  • Anmol Pari,

Hi I am so happy I found your website, I really found you by mistake, while I was browsing on Google for something else, Regardless I am here now and would just like to say thanks a lot for a marvelous post and a all round enjoyable blog (I also love the theme/design), I don't have time to browse it all at the moment but I have saved it and also added in your RSS feeds, so when I have time I will be back to read a great deal more, Please do keep up the fantastic job.

  • Gilmore,

I visit day-to-day some web pages and information sites to read articles or reviews, except this weblog gives quality based content.

  • Donoghue,

Khubsurti Ko Nikharne ke Liye Besan ke 5 Fawaid

Khubsurti Ko Nikharne ke Liye Besan ke 5 Fawaid ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Khubsurti Ko Nikharne ke Liye Besan ke 5 Fawaid سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔