اللہ نے مجھے بچا لیا ۔۔ عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کیا ہوا جو وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں؟ دیکھئے ویڈیو

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکاروں کو کچھ ایسے اسٹنٹ بھی کرنے پڑتے ہیں جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتےہیں۔ جیسا طرح حال ہی میں عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جب وہ ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ، ہدایتکار کی ہدایت ملنے پر سین ریکارڈ کروانے کے لیے پہلے سے آگ لگی ہوئی شال اُٹھا کر دوسری جانب پھینکتی ہیں تاہم اسی اثناء میں آگ کے کچھ شعلے زمین پر پھیل جاتے ہیں۔

وہ آگ کے شعلے عائزہ خان کے پاؤں سے ٹکراتے ہیں اور وہ ایک دم اپنی جگہ سے اچھل کر پیچھے کی جانب ہٹتی ہیں۔

تاہم ویڈیو میں عقب سے ایک آواز سنائی دیتی ہے جو خاتون اداکارہ کا نام پکار کر انہیں انتباہ دیتی ہے جس پر عائزہ محتاط ہوجاتی ہیں اور کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ جاتی ہیں۔

مذکورہ شوٹنگ کی ویڈیو عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جس کا انہوں نے کیپشن بھی لکھا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہوتا، جب ڈائریکٹر ’ایکشن‘ کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی جستجو ہم پر طاری ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین نہیں دیکھتے لیکن اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے اور ہم اس کا شکرادا بھی نہیں کرپاتے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ وہ ہر روز مجھ اپنی حفظ و امان میں رکھتا ہے۔

Ayeza Khan Hadsy Se Bach Gayin

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayeza Khan Hadsy Se Bach Gayin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayeza Khan Hadsy Se Bach Gayin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1366 Views   |   26 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اللہ نے مجھے بچا لیا ۔۔ عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کیا ہوا جو وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں؟ دیکھئے ویڈیو

اللہ نے مجھے بچا لیا ۔۔ عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کیا ہوا جو وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں؟ دیکھئے ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ نے مجھے بچا لیا ۔۔ عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران کیا ہوا جو وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں؟ دیکھئے ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔