انگوروں کو تیل میں فرائی کیا اور پھر ۔۔ کھٹے میٹھے انگوروں سے کونسی ریسیپی تیار کرلی گئی جس کے لوگ دیوانے ہوگئے؟ ویڈیو دیکھیں

کبھی کبھار کھانے کی نئی ترکیب دوسروں کو بہت پسند آجاتی ہے اور وہ دوبارہ وہی ڈش بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اب جیسے بھارت میں انگوروں کو تیل میں ڈال کر میٹھی ڈش تیار کی گئی اور مہمانوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ اور وہ مہمانوں کا اتنی پسند آئی ک دیکھتے ہی دیکھتے یہ ریسیپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عام طور پر پھلوں کا استعمال دھو کر کیا جاتا ہے، کوئی ٹھنڈا کر کے کھاتا ہے تو کوئی کریم میں ڈال کر۔

مگر کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ پھل کو فرائی کر کے ایک نئی ڈش بنائی گئی ہو؟اس منفرد ڈش نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیو میں منفرد ڈش سے متعلق بتایا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے انگوروں کو توے میں موجود کھولتے تیل میں ڈالا گیا،گرما گرم تیل میں جیسے ہی انگور گئے تو ان کا رنگ بھی تبدیل ہونا شروع ہو گیا۔

پھر چھلنے کی مدد سے انگوروں کو پانی میں ڈال دیا گیا، آئل میں تلے ہوئے انگوروں کو بعد میں علیحدہ کرلیا۔ شروعات میں یوں لگ رہا تھا گویا کہ انگوروں کو اچار میں استعمال کیا جائے گا۔

تاہم مکسر گرینڈر میں انگوروں کو ڈال دیا گیا، اسی میں بادام، کاجو، تل، دودھ شامل کیا گیا، اس کے بعد توے پر دیسی گھی اور چینی ڈالی گئی جیسے ہی شیرا بن گیا تو اس میں سوجی ڈال دی گئی۔

اس کے بعد اس سوجی والے مکسچر میں انگوروں والا مکسچر ڈال دیا گیا، جسے اچھی طرح تیار کیا گیا اور پھر تھوڑا مزید دودھ شامل کیا گیا۔

جس کے بعد یہ ڈش کچھ حلوے جیسی صورت اختیار کر گئی، یہ میٹھی ڈش مقامی طور پر خاصی مشہور ہے، جسے مہمانوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، جبکہ اسے خصوصی مواقع پر بھی بنایا جاتا ہے۔

Angoor Ko Fry Kar K Konsi Recipe Ban Gayi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Angoor Ko Fry Kar K Konsi Recipe Ban Gayi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angoor Ko Fry Kar K Konsi Recipe Ban Gayi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   963 Views   |   27 Feb 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انگوروں کو تیل میں فرائی کیا اور پھر ۔۔ کھٹے میٹھے انگوروں سے کونسی ریسیپی تیار کرلی گئی جس کے لوگ دیوانے ہوگئے؟ ویڈیو دیکھیں

انگوروں کو تیل میں فرائی کیا اور پھر ۔۔ کھٹے میٹھے انگوروں سے کونسی ریسیپی تیار کرلی گئی جس کے لوگ دیوانے ہوگئے؟ ویڈیو دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انگوروں کو تیل میں فرائی کیا اور پھر ۔۔ کھٹے میٹھے انگوروں سے کونسی ریسیپی تیار کرلی گئی جس کے لوگ دیوانے ہوگئے؟ ویڈیو دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔