سعودی عرب کے کئی شہر ان دنوں شدید موسمی صورتحال سے دوچار ہیں، ان دنوں مدینہ منور، مکہ مکرمہ، جدہ سمیت کئی شہروں پر میں بادل خوب جم کر برس رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سعودی عرب سے منسوب ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں آسمان کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے، جس میں کڑکتی اور چمکتی بجلیاں صارفین سمیت شہریوں کو خوف میں مبتلا کر رہی ہیں۔
بارش اور خراب موسم نے جہاں شہریوں کو مشکل میں ڈالا وہیں، چمکتی بجلی نے سب کو حیران بھی کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بتایا گیا ہے، کہ جدہ شہر میں آسمانی بجلی نے آسمان کو محمد کے نام سے روشن کر دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پر بجلی نے محمد کا نام بنا دیا ہے، جس کو دیکھ کر صارفین بھی تکتے رہ گئے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں جاری طوفانی بارشوں میں سیلابی صورتحال بھی سامنے آئی، جہاں گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، وہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت صورتحال کو بہتر بناتے دکھائی دیے۔
جبک محمکہ موسمیات نے مسجد نبویﷺ میں احتیاطی انتظامات کی بھی ہدایت کی ہے، کیونکہ شہر محمد ﷺ میں بارش کا مزید امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔