ایشوریا رائے کی ہیرے جڑی شیروانی کے چرچے۔۔ قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے

Aishwarya Diamond Studded Sherwani Price

ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر قدم رکھتے ہی ایک بار پھر اپنی الگ پہچان ظاہر کر دی۔ بالی وڈ کی یہ اسٹائل آئیکون ہمیشہ کی طرح پُراعتماد انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور منیش ملہوترا کے منفرد ڈیزائن کو پیش کر کے روایت اور جدت کا حسین امتزاج دکھایا۔

51 برس کی اداکارہ، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی نمائندہ بھی ہیں، کئی دہائیوں سے بین الاقوامی فیشن ایونٹس میں اپنی موجودگی سے توجہ کا مرکز بنتی رہی ہیں۔ اس بار انہوں نے نیلے رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی جو اپنی ساخت اور باریکیوں کے باعث سب کی نظریں اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب رہی۔

منیش ملہوترا کے مطابق اس لباس میں مردانہ ورثے کی جھلک کے ساتھ جدید کاریگری کو شامل کیا گیا ہے۔ لباس میں ہیرے کی جڑائی، منفرد بٹن، بلند کالر اور تراشیدہ سلوٹ نمایاں تھے جبکہ ساتھ میں فلیئرڈ پینٹس نے مکمل توازن فراہم کیا۔ اس طرح کے کسٹم ہائی فیشن ملبوسات، خاص کر جب وہ ہیرے اور جیولری ورک شامل ہوں، لاکھوں یا کروڑوں روپے کی لاگت رکھتے ہیں جبکہ ڈیزائنرز بھی فی گھنٹہ لاکھوں روپوں کا معاوضہ لیتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ایشوریا کے مجبوعی لباس کی لاگت تقریباً 5 کروڑ بھارتی روپے ہوسکتی ہے۔

ایشوریا نے اپنی لک کو ہیرے کے اسٹڈز، انگوٹھی اور ہائی ہیلز سے سادہ مگر پراثر بنایا۔ کھلے بالوں اور ہلکے رومانوی انداز نے پورے انداز کو مکمل کر دیا۔

ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اور مداح ایک بار پھر یاد دلا رہے ہیں کہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی کشش اور انداز کم نہیں ہوا۔ تین دہائیوں بعد بھی وہ وہی اعتماد اور دلکشی کے ساتھ عالمی اسٹیج پر موجود ہیں۔

Aishwarya Diamond Studded Sherwani Price

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aishwarya Diamond Studded Sherwani Price and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aishwarya Diamond Studded Sherwani Price to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   912 Views   |   30 Sep 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 September 2025)

ایشوریا رائے کی ہیرے جڑی شیروانی کے چرچے۔۔ قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے

ایشوریا رائے کی ہیرے جڑی شیروانی کے چرچے۔۔ قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایشوریا رائے کی ہیرے جڑی شیروانی کے چرچے۔۔ قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts