کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی سے کیا ہوتا ہے ؟ مچھلی کا سر کھانے کے 5 انمول فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

سردی نے ملک بھر میں انٹری دے دی ہے۔ وہیں ٹھنڈے موسم کے آتے ہی بازاروں میں مچھلی کھانے کے لیے لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ مچھلی کے اتنے فائدے پائے جاتے ہیں کہ اسے لوگ مہنگے داموں خردینے کو بھی تیار رہتے ہیں۔ پھر ڈاکٹرز بھی مریضوں کو مچھلی کھانے کی تجویز پیش کرتے ہیں کیونکہ اس میں قدرت نے صحت کا خزانہ رکھا ہے۔

مچھلی بےشمار فوائد سے لیس ہے اور پاکستان میں مچھلی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے اور ہر گھر میں یہ مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔

لوگ عام طور پر مچھلی کے گوشت کو کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے سر مچھلی فروش کے پاس ہی چھوڑ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں مچھلی کے سروں کے 5 ایسے فائدے شامل کیے جا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ اس طاقت سے بھرپور کھانے کو اپنی خوراک میں شامل کرنا پسند کریں گے۔

1- وٹامن اے سے بھرپور ہے

مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی جہاں دیگر غذائی اجزا کا خزانہ ہے وہاں یہ وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے اور یہ وٹامن ہمارے جسم میں کئی اہم کام سرانجام دیتا ہے جن میں قوت مدافعت کو فعال رکھنا، جسم کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچانا اور کینسر جیسے مرض کو پیدا ہونے سے روکنا، آنکھوں کی بینائی وغیرہ۔

2- پروٹین کا خزانہ

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کے مچھلی کے گوشت میں بہترین معیار کا پروٹین پایا جاتا ہےلیکن یہ بات بھی جانیں کہ مچھلی کے سرے بھی اس پروٹین سے خالی نہیں ہوتے۔ مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ کولیسٹرال سے پاک ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے کئی دائمی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اور خاص طور پر جب سردی کے موسم میں جسم کا ایمیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے تب مچھلی کے سر کو کھانا وائرل بیماریوں کو آپ کے جسم سے دور رکھتا ہے۔

3- اومیگا تھری فیٹ

چربی والی مچھلی اور مچھلی کی جِلد اومیگا تھری فیٹ حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے لیکن مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ مچھلی کے گوشت اور اسکن کی نسبت کہیں زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اومیگا فیٹ ہمارے جسم میں بہت سے اہم کام سرانجام دیتی ہے یہ خاص طور پر دماغ کے لیے انتہائی مفید چیز ہے اور دماغ سے منسلک بیماریاں جن میں ڈپریشن، اینگزائٹی، کینویژن وغیرہ شامل ہیں کے لیے انتہائی فائدہ مند چیز ہے۔

4- بیماریوں کا خاتمہ

میٹابولک سینڈرم جن میں ذیابطیس، ہارٹ، کولیسٹرال اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں شامل ہیں خاموش قاتل کی طرح جسم کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہیں اسی طرح جوڑوں کا درد ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جو انسان کو اپاہج بنا کر رکھ دیتی ہے۔ مچھلی کے سروں میں موجود چکنائی کو اگر روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ بیماریاں جسم کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہتی اور اگر آپ کو یقین نہ آئے تو صرف 1 مہینہ اسے روزانہ کھا کر دیکھ لیں آپ خود مان جائیں گے کہ یہ کتنی زبردست خوراک ہے۔

5- قیمت میں سستی

مہنگائی کے اس دور میں جب کھانے پینے کی اشیاء کو پر لگ گئے ہیں اور ایسے وقت میں مچھلی کا گوشت تو دُور کی بات لوگ سبزی کھانا بھی افورڈ نہیں کرتے مگر اس وقت پر آپ کو مچھلی کے سرے انتہائی سستے داموں مل سکتے ہیں کیونکہ لوگ اسے عام طور پر مچھلی فروش کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں اور وہ انہیں انتہائی سستے داموں فروخت کر دیتا ہے۔ بس تھوڑی سی توجہ کے ساتھ مچھلی کے سر کو پکائیں اور پھر اس کے لذیڈ ذائقے کا لطف اٹھائیں۔

Benefits Of Fish Head Oil

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Fish Head Oil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Fish Head Oil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2523 Views   |   20 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی سے کیا ہوتا ہے ؟ مچھلی کا سر کھانے کے 5 انمول فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی سے کیا ہوتا ہے ؟ مچھلی کا سر کھانے کے 5 انمول فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی سے کیا ہوتا ہے ؟ مچھلی کا سر کھانے کے 5 انمول فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔