موقع ملے تو جوانی میں ہی حج کریں کیونکہ۔۔ بابر اعظم کی ماں جی کے ساتھ حج سے واپسی! گھر میں استقبال کے خوبصورت ویڈیو مناظر

“حج کی نیت پوری رکھنی چاہیے۔ ہمیشہ بڑوں سے سنتے آئے ہیں لیکن اب میں بھی یہی کہوں گا کہ اللہ کے گھر جانے کی نیت رکھنی چاہیے۔ بلاوا آ کے ہی رہتا ہے“

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا جو آج ہی حج سے واپس پاکستان لوٹے ہیں۔ بابر اعظم کرکٹ ٹیم کے دیگر ساتھیوں کے علاوہ اپنی والدہ کے ساتھ حج کے لئے گئے تھے اور دونوں کا واپسی پر گھر والوں کی جانب سے بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم کے قریبی عزیز ان کے استقبال کے لئے ائیر پورٹ پہنچے ہوئے ہیں۔ گلاب کے ہار بابر اور ان کی والدہ کو پہنائے جاتے ہیں۔ بابر اعظم اپنی والدہ کو “ماں جی“ کہتے ہیں۔

حج جوانی میں کرلینا چاہیے

راستے میں قومی ٹیم کے کپتان سے ان کے حج کے سفر کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو بابر کہتے ہیں کہ حج صرف جوانی کا ہی ہوتا ہے کیونکہ اس وقت آپ کے پاس طاقت ہوتی ہے۔ حج میں مشکلات آتی ہیں جو ہم جیسے جوان انسان جھیل سکتے ہیں۔ ہم کو گرمی میں کھیلنے کی پریکٹس ہے لیکن ماں جی کی ہمت کی داد دینی چاہیے کیونکہ انھوں نے حج کے دوران بہت حوصلے سے کام لیا۔

گھر میں ہار اور گلدستے سے استقبال

جیسے ہی بابر کی گاڑی ان کے گھر کے باہر رکتی ہے بابر دوڑتے ہوئے اپنے گھر کی طرف لپکتے ہیں جہاں ایک بار پھر ان کا استقبال گلاب کے پھولوں کے ہار اور گلدستے سے کیا جاتا ہے۔ اندر جا کر بابر اپنے تمام بلے دیکھتے ہیں اور گھر والوں سے ملتے ہیں۔

Babar Azam Ki Hajj Se Wapsi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Babar Azam Ki Hajj Se Wapsi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Babar Azam Ki Hajj Se Wapsi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1720 Views   |   04 Jul 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

موقع ملے تو جوانی میں ہی حج کریں کیونکہ۔۔ بابر اعظم کی ماں جی کے ساتھ حج سے واپسی! گھر میں استقبال کے خوبصورت ویڈیو مناظر

موقع ملے تو جوانی میں ہی حج کریں کیونکہ۔۔ بابر اعظم کی ماں جی کے ساتھ حج سے واپسی! گھر میں استقبال کے خوبصورت ویڈیو مناظر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موقع ملے تو جوانی میں ہی حج کریں کیونکہ۔۔ بابر اعظم کی ماں جی کے ساتھ حج سے واپسی! گھر میں استقبال کے خوبصورت ویڈیو مناظر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔