کھانے کی پانچ چیزوں کا نایاب استعمال
کھانے کی بہت ایسی چیزیں ہیں جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لئے بھی بے مثال ہیں ۔
ویسے تو ہم کیچپ چیزوں کے ساتھ کھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم ٹماٹو کیچپ سے تانبے کی اشیاء بھی چمکا سکتے ہیں ؟ یہ بات سننے میں عجیب ضرور لگے گی لیکن یہ حقیقت ہے کہ صرف ٹماٹو کیچپ ہی نہیں لبکہ کھانے کی بہت ایسی چیزیں ہیں جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لئے بھی بے مثال ہیں ۔
کیلے کے چھلکے چاندی کو پالش کرنے کے لئے بہترین :
کیلے صحت کے لئے بہترین ہیں تو اس کے چھلکے بھی بہت کام کے ہیں انہیں ضائع نہ کریں ۔ اگر آپ کے چاندی کے برتنوں پر کسی وجہ سے زنگ لگ رہا ہے تو کیلے کے چھلکوں کو ان برتنوں کے زنگ زدہ حصوں پر رگڑیں ۔ چند ہی منٹوں میں برتن کی چمک دمک آپ کو حیران کردے گی ۔
کھیرے کے چھلکے سے نشانات مٹائیں :
کھیرے کے چھلکے صفائی کے لئے بہتر ین چیز ہیں ۔ اس کے چھلکوں کے ذریعے میز کی اُوپری سطح اور دیواروں پر لگے داغوں کو صاف کیا جا سکتا ہے اتنا ہی نہیں بلکہ اگر آپ باتھ روم میں لگے شیشے کو دھندلاہٹ سے بچانا چاہتے ہیں تو بس ان پر کھیرے کے چھلکے رگڑ دیں اور پھر کمال دیکھیں ۔
اپنے تانبے کے برتنوں کو کیچپ سے جگمگائیں :
تانبے کے برتنوں کو چمکانے کے لئے کپڑے میں ٹماٹو کیچپ لگالیں ۔ تانبے کے برتنوں کو اس کپڑے میں لپیٹ کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑدیں ۔ ٹماٹو کیچپ میں موجود تیزابیت تانبے میں لگے زنگ کو صاف کرکے انہیں بالکل نیا جیسا بنا دے گی ۔
سیخوں کی صفائی کے لئے پیاز بہترین :
جو لوگ گھر میں باربی کیو بناتے ہیں ان کے لئے سیخوں یا سلاخوں والی انگیٹھی کی صفائی بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے لیکن اس مسئلے کا ایک انتہائی آسان حل موجود ہے ۔ انگیٹھی کو گرم کریں اور پھر ایک بڑے سے کانٹے میں پیاز کو پھنسا کر اس سے سلاخوں کی صفائی کریں ۔
اخروٹ سے لکڑی کے فرنیچر کی خراشیں دور کریں :
اخروٹ کی گری کھانے تو مزے دار ہوتی ہی ہے لیکن اس کاایک اور دلچسپ استعمال یہ ہے کہ اسے لکڑی کے فرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں ، پھر خراشوں کے اوپر پانچ منٹ تک اپنی انگلی پھیریں تاکہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل اس میں داخل ہو سکے ، آخر میں ایک نرم کپڑے کو اس جگہ پر رگڑیں ، انتہائی حیرت انگیز طور پر لکڑی کا وہ حصہ خراش سے بالکل پاک ہو جائے گا۔
Here are 5 awesome house cleaning tips and tricks which can unbelievably burnish pots, pans, skewers, furniture, silver and copper pots and many more. Just using simple household products you can do the tricks. Pots and pans cleaning tips are the special need of women. They need to keep them clean and if you have been looking for solutions for pots cleaning, you're gonna get it today.
People are found worried, looking for a good quality cleanser or polish to clean their furniture but none of the products they buy work enough. Similarly, sometimes old copper and silver pans get dusty and rusty and no way seem around to clean them. You are going to know how to do it. If your wall or table surface is dirty and doing the common things didn't make it any better, you would know how to clean walls, tables and even glasses with 5 amazing house cleaning tips and tricks brought to you by KFoods.com. Let's start reading below.
Tags: Furniture Cleaning Tips in Urdu Housecleaning Tips Household Cleaning Tips
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like 5 Household Cleaning Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Household Cleaning Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.