چکوترا آپ کو بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ جانیں اس مزے دار پھل سے متعلق 4 زبردست حقائق

صحت کا خیال رکھنا سب کے لئے ضروری ہوتا ہے، بعض اوقات ہمیں کھانے پینے کی اشیاء میں پرہیز کا دامن تھامنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین بھی ہمیں روزمرہ کھانے پینے کی چیزوں کے اوقات کار سے آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ کس قت کونسی چیز کھانا مفید ہے یا کب نقصان دہ ہے۔ اسی حوالے سے صحت کے ماہرین اس بات سے آگاہ کرتے ہیں کہ صبح سویرے نہار منہ چند چیزیں نہیں کھانی چاہئیں ورنہ نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا ہے۔ ﷲ پاک نے تمام انسانوں کے لیے ہر موسم میں ایسے ایسے پھل پیدا کیے ہیں جن کے فوائد جان کر ہم کائنات کو پیدا کرنے والے کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ موسم سرما کا ابھی صحیح سے آغاز بھی نہیں ہوتا کہ بازار میں چکوترا آجاتا ہے، سِٹریس فیملی سے تعلق رکھنے والا اور وٹامن سی سے بھر پور پھل گریپ فروٹ اکثر و بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے مگر اس کے استعمال سے صحت پر آنے والے حیرت انگیز فوائد سے لوگ تاحال نا واقف ہیں۔
یہ ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن، کیلشیم، پوٹاشیم اور بے پناہ اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ چھپا ہوا ہوتا ہے، اس کو کھانے سے جسم کا کافی فائدے ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان میں کیا کیا شامل ہیں۔

1) جلد کے مسائل کو حل کرتا ہے:
چکوترے کا استعمال جِلد پر آنے والے اضافی تیل کی قدرتی طور پر افزائش کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور ایکنی کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ گریپ فروٹ کے استعمال سے آپ کی جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔

2) شوگر و کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے مفید:
سرخ چکوترے کے ایک ماہ تک روزانہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ اس پھل کے ساتھ مخصوص ادویات جیسے کہ امراض قلب کی ادویات کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، جن افراد میں دل کی صحت سے متعلق شکایات پائی جاتی ہیں اُنہیں اپنے معالج سے پوچھ کر چکوترا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت فائدہ مند ہے۔

3) بڑھاپے کے عمل کو سست بناتا ہے:
اس پھل میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جلد کو جوان رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور جھریاں نہیں ہونے دیتے، چکوترے میں سپیرمیڈائن پایا جاتا جس کے سبب عمر بڑھانے والے سیلز کی افزائش میں سُستی آتی ہے۔

4) وزن میں کمی کی وجہ:
فٹنس اور طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ اگر ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا عادت میں شامل کر لیا جائے تو یہ تیزی سے وزن میں کمی لاتا ہے اور اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے، چکوترا میٹابولزم کے نظام کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور پیٹ اور آنتوں کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Chakotra Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chakotra Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chakotra Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zahra  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12596 Views   |   08 Nov 2020
About the Author:

Zahra is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zahra is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چکوترا آپ کو بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ جانیں اس مزے دار پھل سے متعلق 4 زبردست حقائق

چکوترا آپ کو بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ جانیں اس مزے دار پھل سے متعلق 4 زبردست حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چکوترا آپ کو بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔۔۔ جانیں اس مزے دار پھل سے متعلق 4 زبردست حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔