انسان جتنا مرضی امیر ہو جائے یا پھر معاشرے میں اس کا ایک مقام بن جائے لیکن وہ ہمیشہ والدین کو یاد کرتا ہی رہتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کو ان مشہور شخصیات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو والدین کا ذکر آنے پر زارو قطار روئے یا پھر بہت پریشان ہو گئے۔ آئیے جانتے ہیں۔
ایمن اور منال خان کے والد:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی یہ بہترین اداکارائیں بہنیں اپنے والد کے اس دنیا سے جانے کی وجہ سے شدید اذیت میں تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اکثر اپنے ہیرو والد کی یاد میں پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
جیسا کہ اس عالمی فادرز ڈے پر ایمن خان نے کہا کہ "اعتبار بھی آ ہی جائے گا ملو تو سہی، دھوپ میں کھڑا جل رہا ہوں، سایا دو مجھے۔ کوئی بھی مجھے آپ کی طرح پیار نہیں کر سکتا۔ عالمی فادرز ڈے آپکو بہت مبارک ہو، آپ سے ملنے کیلئے اب انتظار نہیں ہوتا۔
شگفتہ اعجاز:
سینئر اداکار شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک بہت ہی جذباتی پیغام لکھا کہ میری ہمت اور حوصلے والی ماں، آپ کےساتھ ہی میری روح بھی مر گئی۔
بے شک والدین میں سے کوئی بھی چلا جائے تو انسان کی زندگی بر رنگ ہو جاتی ہے اور والدہ کی گود تو دنیا کی وہ سکون دے جگہ ہے جہاں انسان اپنا سر رکھ کر سب کچھ بھول جاتا ہے۔
ندا یاسر:
اپنے ہی شو میں والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مشہور اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ ندا یاسر کہتی ہیں کہ دیکھیں میں کتنی بد نصیب ہوں کہ آخری وقت میں اپنی والدہ کے پاس ہی نہیں تھی، آج بھی جب وہ وقت یاد کرتی ہوں تو رونا آ جاتا ہے۔
اور جب ہم ملک سے باہر جا رہے تھے تو میں اپنی والدہ سے ملی اور ان سے کہا آپ ٹھیک ہیں۔میں بچوں کو لیکر چلی جاؤں کیونکہ انہیں کورونا کے بعد اب وقت ملا ہے تو انہوں نے کہا جی جی میں ٹھیک ہوں لیکن ہم جیسے ہی ملک سے باہر پہنچے ہیں تو دوسرے دن مجھے یہ خبر سننے کو مل گئی۔
شاہ رخ خان:
شاہ رخ خان جو کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بادشاہ کے نام سے جاناجاتے ہیں۔ یہ کئی ایک موقعے پر والدین کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتے ہیں جیسا کہ ان کا ایک بیان کافی وائرل ہوا۔
جس میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ میرے 3 بچے ہیں اور میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دن میں ایک نہ ایک مرتبہ مجھ سے آئی لو یو ضرور کہیں اور اسی طرح مجھے بھی لگتا ہے کہ مجھے کم از کم اپنے والدین اور ماں کو اور کہنا چاہیے تھا کہ مجھے آپ سے محبت ہے۔ کیونکہ ہمارے ان چند الفاظ سے انکا دل اچھا ہوجاتا ہے۔
مایا علی:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اس معصوم و خوبصورت اداکارہ اپنے ایک انٹرویو میں کہتی ہیں کہ میرے والد بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے، میں ان کا ہاتھ پکڑتی اور کہتی کہ ابھی بہت کچھ کرنا تھا مجھے جسے آپ کو دیکھنا تھا۔
یہی نہیں اس کے علاوہ بھی انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شروعات میں والد صاحب میرے اس فیلڈ میں آنے کیخلاف تھے مگر پھر وہ جلد راضی ہو گئے اور انہیں مجھ پر فخر بھی تھا۔ مگر اب جب وقت ہیں کہ وہ میرے ساتھ ہوں تو وہ کہیں دور چلے گئے ہیں۔
آخر میں ہم یہاں اللہ پاک سے دعاگو ہیں کہ ان سب ستاروں کا جو پیارا اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے ان کے دراجات بلند فرما۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maan Ap Ke Jane Se Meri Rooh Mar Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maan Ap Ke Jane Se Meri Rooh Mar Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.