پہلی بار خانہ کعبہ کو سامنے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے تھے۔۔ 8 سال خدا کے گھر کی صفائی کرنے والے اس پاکستانی نوجوان کیا معجزات دیکھے؟

اللہ اپنے پسندیدہ بندوں کو اپنے گھر بلانے کا موقع دیتا ہے۔ اور جن کو وہ بہت چاہتا ہے انہیں اپنے گھر کی خدمت کرنے کی توفیق بخشتا ہے۔

ویسے اللہ کے لیے سب ایک مساوی ہیں لیکن کچھ بندوں کو وہ خاص توفیق دیتا ہے کہ وہ اس کے گھر بطور مہمان بن کر آئیں یہاں تک کہ دنیا بھر سے کئی لوگ خانہ کعبہ میں ملازمت کے لیے بھی جاتے ہیں جنہیں خوش قسمت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ بہت بڑی اور اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ جو کہ پہلے ہی دنیا کی پاک ترین جگہ ہے اس کی صفائی کے لیے لوگوں کا معمور کیا جاتا ہے۔ متعدد پاکستانیوں کو بھی یہ سعادت حاصل ہوچکی ہے جن میں سے ایک خوش نصیب کے بارے میں اس آرٹیکل میں جانیں گے کہ وہ کیسے گئے، کتنا عرصہ کام کیا اور کیا معجزات آنکھوں میں اپنی قید کیے۔

وسیم اکرم نامی شخص جنہوں نے 8 سال خانہ کعبہ میں گذارے اپنے بارے میں ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو بتاتے ہیں کہ میرے بہنوئی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کرتے ہیں جن کے ذریعے 2013 کے آخر میں میراخدام حرم کا ویزہ لگا۔ وسیم نے بتایا کہ خدام حرم سے وہ ہمیں مکہ حرم لے گئے جہاں میری 4 دن بعد صفائی کے شعبے میں ڈیوٹی لگ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے حرمین میں چند ماہ صفائی کے شعبے میں کام کر کے اپنا ڈیپارٹمنٹ تبدیل کر لیا تھا جس کا نام ہے ہولی قرآن ڈیپارٹمنٹ۔ انہوں نے بتایا کہ سب ہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کا گھر دیکھے اب یہ اللہ کے کام ہیں کہ وہ کس طرح اسے اپنے گھر کا دیدار کرواتا ہے۔

وسیم نے بتایا کہ میں نے وہاں حج و عمرہ بھی کیا اور اس کے علاوہ بتایا کہ میں نے جتنے بھی حج ادا کیئے ان میں ہوسکتا ہے کہ اس میں دکھاوا آسکتا ہے اس کی قبولیت کا مجھے بعد میں علم ہوگا لیکن میں نے وہاں آنے والے حجاج کرام کی جو خدمت کی یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم نے بتایا کہ میرے دو بھائی ہیں نعیم اور فہیم بھائی انہوں نے ہی میرا وہاں جانے کے لیے بندوبست کیا اور والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا ان کی بہت دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بیت اللہ کے سامنے بیٹھتا اور اپنے آپ کو دیکھتا تو میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے کہ اللہ نے مجھے کہاں سے کہاں پہچا دیا۔ خانہ کعبہ میں صفائی کا کام انجام دینے والے وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے پانچ حج اور عمرے کئی سارے کیئے ہیں جو انہیں یاد بھی نہیں۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ میں نے حرمین شریفین میں کسی قسم کے معجزات نہیں دیکھے۔

وسیم نے بتایا کہ اللہ اپنے بندے کی نیتوں کو دیکھتا ہے جب میں اپنی والدہ کو عمرے پر لے کر گیا تو وہاں میں نے انہیں حجرہ اسود کو بوسہ نہیں دلوایا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ حجرہ اسود مبارک کے قریب جو پولیس اہلکار کھڑے ہوتے ہیں وہ ہماری بات مان لیتے ہیں لیکن میں نے سوچا کہ اگر میں والدہ کو لے جاتا اور کوئی ایسا پولیس اہلکار ایسا وہاں موجود ہوتا جو مجھے انکار کردیتا تو میری والدہ پریشان ہوجاتیں تو والدہ سے کہا کہ آپ دور سے حجرہ اسود کو سلام کرلیں اللہ اس کا بوسہ آپ کے نامہ اعمال میں درج کردے گا۔

8 Sal Khuda Ke Ghar Ki Safai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 8 Sal Khuda Ke Ghar Ki Safai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 8 Sal Khuda Ke Ghar Ki Safai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2645 Views   |   17 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پہلی بار خانہ کعبہ کو سامنے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے تھے۔۔ 8 سال خدا کے گھر کی صفائی کرنے والے اس پاکستانی نوجوان کیا معجزات دیکھے؟

پہلی بار خانہ کعبہ کو سامنے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے تھے۔۔ 8 سال خدا کے گھر کی صفائی کرنے والے اس پاکستانی نوجوان کیا معجزات دیکھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلی بار خانہ کعبہ کو سامنے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے تھے۔۔ 8 سال خدا کے گھر کی صفائی کرنے والے اس پاکستانی نوجوان کیا معجزات دیکھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔